Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

وزیر خرانہ کا پبلک سیکٹر بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ بجٹ اعلانات پر عمل درآمد کی ہدایت

Mir Ajaz
Last updated: August 20, 2024 12:12 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

 ڈیجیٹل ادائیگیوں اور سائبر سیکورٹی فریم ورک اوردیگر مسائل پر غورو خوض

یو این آئی

نئی دہلی// خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے کل نئی دہلی میں ایک میٹنگ کی صدارت کی، جس میں پبلک سیکٹر کے بینکوں (پی ایس بی) کی کارکردگی کا ان کے مالیاتی پیرامیٹرز، ڈپازٹ موبلائزیشن، ڈیجیٹل ادائیگیوں اور سائبر سیکورٹی فریم ورک کا جائزہ لیا گیا۔مرکزی وزیر خزانہ نے بینکوں کو مشورہ دیا کہ وہ قرضوں کی ادائیگی ہوجانے کے بعد سیکورٹی دستاویزات کے حوالے سے ریزرو بینک آف انڈیا کے رہنما خطوط کی تعمیل کو یقینی بنائیں اور ہدایت دی کہ صارفین کو دستاویزات حوالے کرنے میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے ۔ اس کے علاوہ مالی شمولیت کے تحت قرض تک رسائی اور پی ایس بی سے متعلق دیگر ابھرتے ہوئے مسائل پر بھی غور کیا گیا۔میٹنگ کے دوران یہ بھی اجاگرکیا گیا کہ مالی سال2024 کے دوران تمام مالیاتی پیرامیٹرز پر پی ایس بی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کا ثبوت نیٹ این پی اے (این این پی اے ) میں 0.76 فیصد کی گراوٹ، بینکوں کی مضبوط کیپٹل صلاحیت 15.55 فیصد، بینکوں کے نیٹ انٹرسٹ مارجن(این آئی ایم)کا 3.22 فیصد ہونا اور شیئر ہولڈرز کو 27,830 کروڑ روپے کے ساتھ اب تک کا سب سے زیادہ 1.45 لاکھ کروڑ کا خالص مجموعی نفع ہے ۔ مخلف پیرامیٹرز میں بہتری آنے سے بھی پبلک سیکٹر بینکوں کی بازار سے سرمایہ حاصل کرنے کی اہلیت میں اضافہ ہوا ہے ۔

 

اجلاس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں اور سائبر سیکورٹی فریم ورک سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔ مرکزی وزیر خزانہ نے مشورہ دیا کہ سائبر سیکورٹی کے مسائل کو ایک منظم نقطہ نظر سے دیکھا جانا چاہئے اور اس بات پر زور دیا کہ سائبر خطرات میں ضروری تخفیف لانے کے لیے بینکوں، حکومت، ریگولیٹرز اور سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان تعاون پر مبنی نقطہ نظر کی ضرورت ہے ۔ مرکزی وزیر خزانہ نے یہ بھی زور دے کرکہا کہ آئی ٹی سسٹم کے ہر پہلو کا سائبر سیکورٹی کے زاویے سے وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جانا چاہئے ،تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ بینک سسٹم کی سیکورٹی کی کوئی خلاف ورزی نہ ہو او راس سے کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ انہوں نے بینکوں سے مزید کہا کہ وہ حالیہ بجٹ کے اعلانات پر تیزی سے عمل درآمد کریں،جس میں ڈیجیٹل فٹ پرنٹس اور کیش فلو پر مبنی ایم ایس ایم ایز کے لیے ایک نیا کریڈٹ اسسمنٹ ماڈل شامل ہیں۔ مرکزی وزیر خزانہ نے بینکوں کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ مرکزی حکومت کے مختلف اقدامات جیسے پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا اور پی ایم وشوکرما یوجنا کے تحت اہل استفادہ کنندگان کو قرض فراہم کرانے کے کام میں مزید تیزی لانے پر توجہ دیں۔ڈپازٹ حاصل کرنے کی تحریک چلانے کے بارے میں بات چیت کے دوران مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ جبکہ کریڈٹ میں اضافہ ہوا ہے ، ڈیپازٹس کو حاصل کرنے میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے ،تاکہ قرض کی ترقی کو پائیدار طریقے سے فنڈ کیا جا سکے اور بینکوں سے کہا کہ وہ خصوصی مہم چلا کر ڈپازٹس حاصل کرنے کے لیے ٹھوس کوششیں کریں۔ سیتا رمن نے پی ایس بی کو مشورہ دیا کہ وہ مؤثر کسٹمر سروس کی فراہمی کے لیے اپنے صارفین کے ساتھ بہتر تعلقات رکھیں۔ مرکزی وزیر خزانہ نے بینکوں پر بھی زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملازمین خاص طور پر دیہی اور نیم شہری علاقوں میں اپنے صارفین سے رابطہ قائم کرنے کے لیے پہنچیں۔محترمہ سیتا رمن نے پی ایس بی پر بھی زور دیا کہ وہ اُبھرتے ہوئے شعبوں میں بہترین طریقوں سے واقف کرائیں اور متعلقہ طاقتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے تعاون حاصل کریں اور بینکنگ سیکٹر میں ہونے والی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے خود کو لیس کریں۔اثاثوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے بینکوں کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے سیتارامن نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ این سی ایل ٹی اور این اے آر سی ایل کی طرف سے پیش کردہ ریزولوشن اور ریکوری کے دائرہ کار کو بہتر بنائیں۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
موسمی خوشگواری کے ساتھ بیماریوں کا خطرہ ڈینگو، ہیٹ سٹروک اور فلو کا بڑھتا خدشہ،عوام محتاط رہیں
جموں
قومی شاہراہ معمول کے ٹریفک کیلئے بحال امرناتھ یاترا اور مسافر گاڑیوں کا دوطرفہ ٹریفک میں سفر
خطہ چناب
سنگلدان بازارسڑک کی حالت ابتر بیکن کی غفلت شعاری ، مقامی لیڈران بھی خاموش
خطہ چناب
جموں وکشمیر میں پہلی باربلاور میں چائے کے باغات کی مہم شروع
جموں

Related

صنعت، تجارت و مالیات

قالین فراڈ ایک سنجیدہ معاملہ وزیراعلیٰ کاکشمیری مصنوعات کے تحفظ پر زور

July 24, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

سونا 99620 فی 10گرام قیمتوں میں 1400روپئے کی کمی

July 24, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

غیر معیاری کھاد اور کیڑے مار ادویات کاروبار پر روک کیلئے علیحدہ انفورسمنٹ ونگ قائم ہوگا:وزیر زراعت

July 24, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

انکم ٹیکس محکمہ کا سوپور میںبیداری پروگرام

July 24, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?