Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

شمالی ہند میں سورج آگ برسانے لگا کئی شہروں میں درجہ حرارت 43 سے 46 ڈگری کے درمیان ریکارڈ

Towseef
Last updated: May 18, 2024 9:54 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

یواین آئی

نئی دہلی// پورے شمالی ہندوستان میں چلچلاتی گرمی اور شدید گرم لہر نے نہ صرف لوگوں کو پریشان کر دیا ہے بلکہ زندگی کو بھی درہم برہم کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات نے دہلی سمیت جن نو ریاستوں میں آئندہ پانچ دنوں تک گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ان میں راجستھان، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، گجرات، بہار اور مغربی بنگال شامل ہیں۔دریں اثنا، محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی ) نے ہفتہ کی سہ پہر کو ایک نیوز بلیٹن جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں اگلے پانچ دنوں کے دوران گرمی کی شدید لہر جاری رہے گی۔اگلے تین دنوں کے دوران مشرقی وسطی ہندوستان میں گرمی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے۔ جنوبی ہندوستان میں 23 مئی تک موسلادھار بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 19-21 مئی کے دوران شدید بارش کی بھی توقع ہے۔دریں اثنا، یہ راحت کی بات ہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جنوب مغربی مانسون 19 مئی کے آس پاس بحیرہ جنوبی انڈمان، جنوب مشرقی خلیج بنگال کے کچھ حصوں اور نکوبار جزائر میں آگے بڑھنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے راجستھان، پنجاب، ہریانہ، پنجاب، چندی گڑھ، دہلی، مغربی اتر پردیش، مشرقی اتر پردیش، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش، بہار اور گجرات کے کچھ حصوں میں شدید گرم لہر کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ نے اڈیشہ کے مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔جمعہ کو مذکورہ ریاستوں کے کئی شہروں میں درجہ حرارت 43 سے 46 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ آگرہ، اتر پردیش میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46.9 ڈگری تک پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ آج اڈیشہ، جھارکھنڈ، گوا، آسام اور تریپورہ میں بھی شدید گرمی کی پیشین گوئی جاری کی گئی ہے۔دوسری جانب جنوبی ہندوستان کی ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے اگلے پانچ دنوں تک تمل ناڈو، کیرالہ اور پڈوچیری میں شدید بارشیں ہوں گی۔ اس کے ساتھ ہی کرناٹک میں دو دن کے بعد یعنی 20 مئی سے زبردست بارش کا امکان ہے۔جمعہ کو بھی تمل ناڈو میں شدید بارش ہوئی۔ جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ تمل ناڈو اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی ٹیم نے سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ٹیم جمعہ کی دیر رات چنئی سے ترونیل ویلی پہنچی۔ ضلع کے نشیبی علاقوں میں موسلادھار بارش سے نمٹنے کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ہندوستان آئیں گی پاکستان کی ہاکی ٹیمیں
سپورٹس
بریتھویٹ100ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہونگے
سپورٹس
پہلاکھیلو انڈیا واٹر سپورٹس فیسٹیول اگست کے مہینے میں ڈل جھیل میں منعقدہوگا
سپورٹس
شبھمن گل نے تاریخ رقم کی ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی ڈبل سنچری بنائی
سپورٹس

Related

برصغیر

ہماچل پردیش میں56افراد لاپتہ بادل پھٹنے کے بعد مہلوکین کی تعداد 19 پہنچی

July 3, 2025
برصغیر

۔21جولائی سے پارلیمنٹ کامانسون اجلاس

July 3, 2025
برصغیر

دائمی بیماریوں سے نمٹنے کی کوشش میٹھے مشروبات، تمباکو اور شراب پر50فیصد اضافی ٹیکس کریں:ڈبلیو ایچ او

July 3, 2025
برصغیرتازہ ترین

21جولائی سے 21 اگست تک پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس بلانے کی حکومتی تجویز منظور

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?