عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //مرکزی وزارت صحت نے ملک بھرمیں بغیر ڈاکٹری نسخہ بوتل بند دوائی خاص کر کھانسی کی دوائی (بوتل) کے فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ مرکزی وزیر صحت کی جانب سے منگل کو جاری کئے گئے ایک حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ ادویات کے معیار پر سوالیہ اور مریضوں کے خدشات کے پیش نظر بوتل بند ادویات خاصکر چھاتی کی بوتل بند دوائی کو بغیر نسخے کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
حکم نامہ میں ڈرگ قوانین کی 5ویں ترمیم 2026کے تحت یہ پابندی ادویات بنانے والی کمپنیوں خاصکر چھاتی کیلئے بنائی جانے والی بوتل بند ادویات میں قوائد و ضوابط کو نظر انداز کئے جانے کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کی گئی نوٹیفکیشن میں ڈرگ قوانین 1945کے شیڈول کی فہرست 7سے ہٹائی گئی ہیں جو ادویاب کی بناوٹ اور خریدو فروخت سے متعلق ہے۔ یہ اقدام بوتل بند ادویات بنانے والی کمپنیوں کے خلاف شکایات کے بعد اٹھایا گیا ہے جن میں کچھ بچوں کی اموات چھاتی کے امراض سے ہوئی تھی۔ وزارت کا کہنا ہے کہ بغیر نسخے کے ادویات دینے پر پابندی سے بوتل بند ادویات کے استعمال اور بناوٹ پر نظر رکھنے میں کافی مدد ملے گی ۔