عظمیٰ نیوزسروس
چندی گڑھ//آرینس انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ ، راج پورہ، نزد چندی گڑھ کے طلباء نے فائنل امتحانات میں اپنی شاندار کارکردگی دکھا کر ایک بار پھر نام روشن کیا۔جنرل نرسنگ اینڈ مڈوائفری (جی این ایم) تھرڈ ایئر میں آنچل دیوی (جموں) نے 70.1 فیصد حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، سمرت سنگھ (پنجاب) نے 70 فیصد حاصل کرکے دوسری اور یانا (اروناچل پردیش) نے 67.61 فیصد حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مسز ندھی، پرنسپل AIN نے طلباء کو اپنی محنت، کوششوں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء اور کالج کے اس طرح کے نتائج باقاعدگی سے کالج کو طلباء کے درمیان پسندیدہ ترین مقامات میں سے ایک بنا دیتے ہیں۔