عظمیٰ نیوز سروس
ڈوڈہ//کھیلانی ٹنل میں یوم مزدور کی مناسبت سے ایک معلوماتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور مزدوروں میں لیبر ایکٹ اور حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کی گئی۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ڈوڈہ ہرویندر سنگھ کی موجودگی دیکھی گئی۔ تحصیلدار، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز، اسسٹنٹ لیبر کمشنر اور منیجر این ایچ آئی ڈی سی ایل کے علاوہ دیگر افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔ڈی سی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور لیبر فورس کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے تیار کردہ وشوکرما اسکیم کے نفاذ پر زور دیا۔بعد ازاں ڈی سی نے علاقے میں سڑکوں کی تعمیر کے مختلف کاموں کے ساتھ ساتھ کھیلانی ٹنل پروجیکٹ پر کام کی پیش رفت کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے ذاتی طور پر جاری منصوبوں کا جائزہ لیا اور ان کی جلد تکمیل پر زور دیا۔بیداری کیمپ نے مزدوروں کو ان کے حقوق، حفاظتی اقدامات، اور لیبر قوانین کی پابندی کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔اس طرح کے اقدامات خطے میں مزدوروں کی بہبود اور خوشحالی کے تئیں انتظامیہ کے عزم کی تصدیق کرتے ہیں۔