عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سرینگر ضلع کے علمدار کالونی الہی باغ علاقے میں اتوار کو بہار کا رہائشی بجلی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ ایک غیر مقامی شخص تلسی مہتو ولد گوپی مہتو ساکن چمپارن بہار کو علمدار کالونی الہی باغ میں بجلی کی مین لائن سے کرنٹ لگ گیا۔اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور اس کی لاش کو مردہ خانہ SKIMS صورہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔