عاصف بٹ
کشتواڑ//قریب ڈھائی ماہ تک آمدرفت کیلئے بند رہنے کے بعد سنیچر کی بعد دوپہر مرگن سڑک کو آمدرفت کیلئے بحال کردیاگیا۔ ایس ڈی ایم مڑواہ ڈاکٹر محمد اشرف کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ار اینڈ بی کی جانب سے کلرینس ملنے کے بعد مڑواہ واڑون مرگن سڑک کو اتوارسے گاڑیوں کی اوجاہی کیلئے کھول دیاجائیگا۔ موسم بہتر رہنے کی صورت میں اس سڑک پر سفر کی اجازت ہوگی۔ سڑک پر جاری کردہ ہدایت کے مطابق ہی چلنے کی اجازت دی جائے گی ۔حکم نامے میں بتایا گیا کہ مڑواہ سے اننت ناگ جانے والی گاڑیوں کو اتوار بدھوار جمعرات و سنیچر کو صبح نوبجے سے دوپہر ایک بجے تک گوزر ناکہ کراس کرنا ہوگا جبکہ اننت ناگ سیمڑواہ جانے والی گاڑئوں کو سوموار بدھ وار و جمعہ کو دس بجے سے دوپہر دو بجے تک گاورن ناکہ کراس کرناہوگا جسکے بعد کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سنیچر کی دوپہر کو سینکڑوں مال برداد گاڑیوں کو مڑواہ و واڑون جانیکی اجازت دی گی جسکے بعد سینکڑوں گاڑیاں سبزی مرغ و دیگر ضروری اشیا کا سامان لیکر مڑواہ و واڑون پہنچی۔
مرگن سڑک پر ڈیڑھ ماہ بعد آمدرفت بحال | ضروری اشیا کی متعدد گاڑیاں مڑواہ و واڑون وارد