عظمیٰ نیوزسروس
پٹھانکوٹ//مونٹیسری کیمبرج سکول پٹھانکوٹ میں حال ہی میں چیئرمین ونودمہاجن اور،مسزسشمامہاجن اور نائب چیئرمین آکاش مہاجن اورراحت مہاجن کی قیادت میں کنڈرگارٹن گریجویشن کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پٹھانکوٹ کے سینئرمیڈیکل افسرسنیل چندمہمان خصوصی تھے۔تقریب میں طلاب کے والدین،طلاب،اساتذہ اورمہمان شریک ہوئے۔پرنسپل رشمی اہلووالیہ کی نگرانی میں منعقدہ تقریب سکول کے ہمہ جہت تعلیمی عزم کی عکاس تھی۔اس موقعہ پر سکول میں زبردست گہماگہمی تھی اور ننھے منوں کی مسکراہٹوں سے ہرطرف خوشی کاماحول تھا۔پرنسپل مسزاہلووالیہ نے مہمانوں کاخیرمقدم کیا ۔