عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی// کامن یونیورسٹی کا داخلہ ٹیسٹ مئی سے 31 مئی 2024 کے درمیان منعقد کیا جائے گا، جیسا کہ پہلے اعلان کیا گیا تھا، اور لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کے پیش نظر کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، یو جی سی چیئرمین جگدیش کمارکے مطابق رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد ڈیٹ شیٹ جاری کیا جائے گا۔یو جی سی سربراہ نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کے مطابق امتحان کی تاریخیں بدل سکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ 543 لوک سبھا حلقوں کے لیے سات مرحلوں میں پولنگ ہوگی، پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں کے ساتھ 19 اپریل کو ووٹنگ شروع ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی CUET-UG کا انعقاد کرے گی، جو 15 مئی سے 31 مئی، 2024 کے درمیان ہوگا،۔ اس عرصے میں، دو تاریخیں 20 اور 25 مئی کو انتخابات کی تاریخوں کے ساتھ اوورلیپ ہو جاتی ہیں۔کمار نے کہا، “درخواستیں بھرنے کی آخری تاریخ 26 مارچ 2024 کے بعد، ہم CUET-UG کے لیے رجسٹرڈ طلبا کی تعداد اور ان کی جغرافیائی تقسیم کو جان لیں گے۔” کمار نے مزید کہا”اس ڈیٹا اور الیکشن کی تاریخوں کی بنیاد پر، ایجنسی ڈیٹ شیٹ کا اعلان کرے گا۔ لیکن تاریخیں تبدیل نہیں ہوں گی‘‘۔ممکنہ امیدواروں کے پاس CUET-UG کے لیے درخواست کا عمل مکمل کرنے کے لیے 26 مارچ تک کا وقت ہے، جسے 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا۔یہ معیاری ٹیسٹ ملک بھر میں مرکزی، ریاستی، ڈیمڈ اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں داخلہ کے عمل کو ہموار کرتا ہے۔