عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر// ہندوستان میںزرعی حل فراہم کرنے والی معروف کمپنی کورومنڈل انٹرنیشنل کو ’نمو ڈرون دیدی‘ اسکیم کے تحت ملک کے زرعی شعبے کو تقویت دینے کے ہندوستانی حکومت کے مشن کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ کمپنی نے کھیتی باڈی جدید بنانے کیلئے سیلف ہیلپ گروپس (SHGs) سے خواتین کو 200 ڈرون فراہم کرنے کا اعلان کیا۔کیمیکل اور فرٹیلائزر کی وزارت کے ذریعہ ملک کے 11 مقامات پر پھیلے ہوئے ایک پروگرام میں رنگاریڈی ضلع کے مانیکیاماگوڈا اور آندھرا پردیش کے گنٹورمیں وزیر اعظم نریندر مودی نے مختلف سیلف ہیلپ گروپوں کے اراکین میں1000 ڈرونز فراہم کیے، جن میں کورومنڈیل انٹرنیشنل کے 200 ڈرون بھی شامل ہیں۔کورومنڈیل کے ذریعہ فراہم کردہ ڈرون آندھرا پردیش، تلنگانہ اور کرناٹک میں خواتین سیلف ہیلپ گروپوں کے ارکان استعمال کریں گے۔ کمپنی نے مقامی خواتین پائلٹوں کو ان ڈرونز کو چلانے کی تربیت بھی دی ہے۔مزید برآں کورومنڈل انٹرنیشنل کی طرف سے فراہم کردہ ڈرونز کو کمپنی کی ذیلی کمپنی Dhaksha Unmanned Systems نے تیار کیا ہے، جو ملک میں ڈرون بنانے والی معروف کمپنی ہے۔
نمو ڈرون دیدی اسکیم کا مقصد دیہی خواتین کو ڈرون پائلٹ بننے کی تربیت دے کر بااختیار بنانا ہے اور انہیں مقامی کاشتکاری کی سپلائی چین کا لازمی حصہ دار بنانا ہے۔ اسکیم کے ایک حصے کے طور پر حکومت کا مقصد 15000 خواتین کی زیر قیادت سیلف ہیلپ گروپس کو فصلوں کی نگرانی، کھادوں کے چھڑکاؤ اور فصلوں کے تحفظ کے کیمیکلز کیلئے زرعی ڈرون کے ذریعے مدد کرنا ہے۔ کورومنڈل انٹرنیشنل لمیٹڈ کے ایگزیکٹیو وائس چیئرمین ارون الاگاپن نے کہا’’زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہونے کے ساتھ کورومنڈل انٹرنیشنل، ایک سرکردہ زرعی حل فراہم کنندہ کے طور پرپائیدار خوراک کی پیداوار اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے کاشتکاری کی تکنیک کو جدید بنانے کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے‘‘۔