عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی//انوپ چندر پانڈے کی ریٹائرمنٹ اور ارون گوئل کے اچانک مستعفی ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف انڈیا کا جموں وکشمیر کا دو روزہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ 12اور 13مارچ کو الیکشن کمیشن کو پارلیمانی انتخابات کی سورتحال اور دیگر سیکورٹی معاملات پر جانکاری حاصل کرنے کیلئے دو روزہ دورے پر آنا طے تھا۔لیکن ارون گوئل کے مستعفی ہونے کے بعد اب انتخابی پینل میں
صرف چیف الیکچن کمیشن واحد ممبر رہ گئے ہیں۔ادھر معلوم ہوا ہے کہ کمیشن کیلئے دو نئے اراکین کی تقرری کا عمل 15 مارچ تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگوال کی سربراہی میں ایک سرچ کمیٹی جس میں محکمہ داخلہ اور محکمہ اے آر آئی ٹرائنگس کے کابینہ سکریٹریوں پر مشتمل ہے، دو عہدوں کے لیے پانچ پانچ ناموں کے دو الگ الگ پینل تیار کرے گی۔بعد میں، وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی وزیر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر ادھیر رنجن چودھری پر مشتمل ایک سلیکشن کمیٹی صدر کی طرف سے سرکاری تقرری سے پہلے الیکشن کمشنر کے طور پر تقرری کے لیے دو افراد کا نام لے گی۔ ممبران کی سہولت کے مطابق سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 13 یا 14 مارچ کو ہوگا۔