عظمیٰ نیوزسروس
حیدرآباد// پروفیسر مقبول احمد، شعبۂ نباتیات ، اسکول برائے سائنسی علوم ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی اطلاع کے بموجب ’’جینومک مواد کا تجزیہ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ قومی ورکشاپ کا آج افتتاح عمل میں آیا ،جس میں پروفیسر شگفتہ شاہین نے بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جینومک مواد کا تجزیہ آج کے دور ضرورت ہے لیکن اس سے زیادہ اس مواد کے صیانت کی ضرورت ہے۔ مہمان اعزازی پروفیسر آر آر وینکٹ راجو، ایس کے یونیورسٹی، اننت پور اور ڈاکٹر وویک چندراموہن، سی ای او ، اسکائیومکس نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ ورکشاپ کے کنوینر ڈاکٹر ماروتی کے آر نے ورکشاپ کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، نظامت فاصلاتی تعلیم کی دو کتابیں ’’پلانٹ فزیالوجی‘‘ اور ’’نرسری اینڈ گارڈیننگ‘‘ جسے پروفیسر بشیر الدین، ڈاکٹر باسط، پروفیسر مقبول احمد، ڈاکٹر محمد فیضان، ڈاکٹر عزیز الرحمن خان اور ڈاکٹر غفور النساء نے تحریر کیا ہے کا اس موقع پر رسم اجراء عمل میں آیا۔