امپھال/یو این آئی/ منی پور کے ٹینگنوپال ضلع کے مورہ میں منگل کو مشتبہ کوکی اسلحہ برداروں کے حملے میں چار پولیس اہلکار اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک جوان شدید زخمی ہو گیا۔ذرائع نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے امپھال لے جایا گیا ہے ۔ یکم جنوری سے کوکی دہشت گرد آر پی جی، مارٹر اور اسنائپرز کا استعمال کرتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں منی پور پولیس کے ایک سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) کو کوکی اسلحہ برداروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔