سمت بھارگو
راجوری / / پونچھ کے سرنکوٹ سب ڈویژن میں ڈی کے جی۔ بفلیاز روڈ پر دو فوجی گاڑیوں پر ملی ٹینٹوں کے حملہ کے نتیجہ میںچار فوجی اہلکاروں کی ہلاکت اورتین دیگر کے زخمی ہونے کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج یعنی بدھ کو راجوری میں اپنے دورے کے دوران راجوری اور پونچھ علاقوں میں موجودہ سیکورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ حاصل کریں گے۔زیر دفاع کا دورہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل منوج پانڈے کے علاقوں کا دورہ کرنے اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے دو دن بعد طے شدہ ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ایک روزہ دورے پر جموں و کشمیر آرہے ہیں جہاں وہ راجوری، پونچھ علاقوں کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرنے کے ساتھ ساتھ دہلی جانے سے پہلےسینئر فوجی کمانڈروں سے ملاقات کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر دفاع راجوری میں ڈویژن سطح کے ایک فوجی اسٹیبلشمنٹ پہنچیں گے جہاں وہ اعلیٰ سطحی فوجی بنیاد پر سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں صرف فوج کے اعلیٰ افسران اور بعض دیگر فورسز کے کچھ اعلیٰ افسران شرکت کریں گے، انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی اجلاس کا حصہ ہو سکتی ہیں تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ راجوری، پونچھ کے جڑواں اضلاع میں آپریشنل پیش رفت کے بارے میں بریفنگ ملے گی جہاں دہشت گردی کے واقعات، حملوں اور انکاؤنٹر میں اضافے کے بعد سیکورٹی کی صورتحال اس وقت تشویشناک حالت میں ہے۔سرکاری ذرائع نے کہا’’سینئر آرمی کمانڈر اور فوج کے دیگر افسران وزیر دفاع کو علاقے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دیں گے‘‘۔قبل ازیں آرمی چیف نے بھی پیر کو راجوری، پونچھ سیکٹر کا دورہ کیا اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور آپریشنل صورتحال کا بھی جائزہ لیاتھا۔