اشفاق سعید
سرینگر //رواں سال جنوری سے لیکر ابتک وادی میں آگ کی وارداتوں کے دوران املاک کو62کروڑ 95لاکھ روپے کا نقصان ہوا ۔اس دوران 9لوگوں کی موت ہوئی جس میں 7ملی ٹنٹ بھی شامل ہیں، جبکہ 15لوگ زخمی ہوئے ۔ان وارداتوں کے دوران 74گاڑیاں ، 109بجلی ٹرانسفارمر اور 271دکانیں اور شاپنگ مال بھی خاکستر ہوئے ۔ محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کے اعدادوشمار کے مطابق وادی میں ان وارداتوں سے متعلق2257فون کالز موصول ہوئیںجس میں 21کالیں جعلی تھیں۔ اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے محکمہ نے بتایا کہ سرینگر ضلع میں آگ کے واقعات کی زد میں آکر 284 ڈھانچے متاثر ہوئے جس میں 29دکانیں اور 7شاپنگ مال، 21گاڑیاں ، 28بجلی ٹرانسفامر شامل ہیں، جبکہ 8لوگ زخمی ہوئے ۔ ضلع میں کل 42150.95لاکھ روپے کی املاک زد میں آئی جس میں سے 1606.81لاکھ کی املاک کو نقصان پہنچا ۔بڈگام ضلع میں 119ڈھانچے متاثر ہوئے، جن میں 22دکانیںئن ،8گاڑیاں 9بجلی ٹرانسفارمر بھی شامل ہیں ۔ضلع میں کل 4169.39لاکھ کی املاک زد میں آئیںجس میں سے 609.64لاکھ کی املاک کو نقصان پہنچا ۔اننت ناگ میں 1شہری کی موت ہوئی جبکہ 4 زخمی ہوئے۔ یہاں 139ڈھانچے متاثر ہوئے جس میں 33دکانیں، 4گاڑیاں اور9بجلی ٹرانسفارمرشامل ہیں ۔ضلع میں 796.03لاکھ کی املاک کو نقصان پہنچا ۔کپوارہ میں 227ڈھانچے متاثر ہوئے جس میں ایک شہری کی موت اور ایک زخمی ہوا ،ضلع میں 5گاڑیاں 15بجلی ٹرانسفارمر بھی تباہ ہوئے اور 627.33لاکھ کی املاک کو نقصان پہنچا ۔پلوامہ ضلع میں 118ڈھانچے آگ کی زد میں آئے جس میں 46دکانیں14گاڑیاں 4بجلی ٹرانسفامر بھی شامل تھے ۔ضلع میں کل ملا کر 8226.41لاکھ کی املاک زد میں آئی جس میں سے 531.32لاکھ کی املاک کو نقصان پہنچا ۔شوپیاں میں 81ڈھانچے زد میں آئے ۔ ضلع میں 177.60لاکھ کی املاک کو نقصان پہنچا ۔گاندربل میں آگ کی وارداتوں کے دوران 80ڈھانچے زد میں آئے، جس سے 397.83لاکھ کی املاک کو نقصان پہنچا ۔بارہمولہ ضلع میں آگ کی وارداتوں کے دوران2افراد زخمی ہوئے اور 207ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ۔ ضلع میں 910.04لاکھ کی املاک کو نقصان پہنچا ۔کولگام ضلع میں آگ کی وارداتوں کے دوران 7ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے ،ضلع میں 85ڈھانچوں جن میں 12دکانیں 6گاڑیاں اور 6بجلی ٹرانسفامر شامل ہیں، بھی زد میں آئے اس دوران ضلع میں 291.24لاکھ کی نقصان پہنچا ۔بانڈی پورہ میں 122ڈھانچے آگ سے متاثر ہوئے ۔جس میں 348.53لاکھ کی املاک کو نقصان پہنچا ۔