یواین آئی
نئی دہلی// سینئرصحافی پرویز احمدپیر صبح نئی دہلی کے اپولو اسپتال میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔ان کی عمر 75 سال تھی۔ پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹیاں ہیں ۔پرویز احمد کی پیدائش مدھیہ پردیش کے اجین میں ہوئی تھی ۔انھوں نے وہیں سے قانون کی تعلیم حاصل کی ۔ بعدازاں کو وہ دہلی آگئے اورجے این یو میں تعلیم حاصل کی ۔انہوں نے جے این یو سے اردو میں ایم فل کیا تھا ۔وہ پریس کلب آف انڈیا کے سابق صدر تھے ۔پرویز احمد نے بارہ سال ہندی روزنامہ’ نوبھارت ٹائمز‘ میں کام کیا۔ وہ مشہور ہندی ادیب شانی کے داماد تھے اور ان کی اہلیہ صوفیہ بی بی سی لندن سے وابستہ تھیں۔