یواین آئی
بھوپال// مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو نے اپنی تیرہ دن پرانی کابینہ کی توسیع کرتے ہوئے 18 کابینی وزیر اور دس وزرائے مملکت کو شامل کیا ہے کابینہ میں نئے اور نوجوان چہروں کو بھی اہمیت دی گئی ہے سابق شیوراج سنگھ چوہان حکومت کی کابینہ میں شامل کئی چہروں کو اس بار وزارتی عہدہ نہیں دیا گیا ہے راج بھون میں منعقدہ ایک باوقار اور مختصر تقریب میں گورنر منگو بھائی پٹیل نے نو تعینات وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ سینئر ایم ایل اے کیلاش وجے ورگیہ، پرہلاد پٹیل، راکیش سنگھ، راؤ ادے پرتاپ سنگھ، کرن سنگھ ورما، پردیومن سنگھ تومر، وجے شاہ، سمپتیا اوئیکے، نرملا بھوریہ، تلسی سلاوت، ایدل سنگھ کنسانہ، گووند سنگھ راجپوت، وشواس سارنگ، ناگر سنگھ چوہان، چیتنیہ کشیپ، اندر سنگھ پرمار، راکیش شکلا اور نارائن سنگھ کشواہا نے کابینہ کے وزیر کے طور پر حلف لیا۔اس کے علاوہ محترمہ کرشنا گوڑ، گوتم ٹیٹوال، دھرمیندر لودھی، نارائن سنگھ پنوار، دلیپ جیسوال، لکھن پٹیل، رادھا سنگھ، نریندر شیواجی پٹیل، پرتیما باگری اور دلیپ اہیروار نے وزیر مملکت کے طور پر حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کے علاوہ نائب وزرائے اعلیٰ جگدیش دیوڑا اور راجندر شکلا، مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا، ریاستی بی جے پی صدر وشنودت شرما، ریاستی بی جے پی کے عہدیدار، سینئر عہدیدار اور معزز شہری موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت چیف سکریٹری محترمہ ویرا رانا نے کی۔مقررہ معیار کے مطابق ریاستی اسمبلی میں کل 230 ارکان کی تعداد کو دیکھتے ہوئے وزراء کی زیادہ سے زیادہ تعداد 35 ہو سکتی ہے جس میں وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ بھی شامل ہیں۔ اب وزیر اعلیٰ کے علاوہ وزراء کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔ اس طرح چار عہدے خالی رکھے گئے ہیں۔