عظمیٰ نیوزڈیسک
سرینگر//Covid-19کے کیسزمیں اضافہ پرمرکزالرٹ ہوگیاہے،JN.1ویرینٹ کے حوالے سے ریاستوں کودی گئی۔ یہ ہدایات کیرالامیں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ JN.1 انفیکشن کی تصدیق کے بعدجاری ہوئی ہے۔ کیرالا میں صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ جمعہ کی صبح وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں328 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے صرف کیرالا میں 265 نئے کورونا مریض ہیں۔ اس کے علاوہ کیرالا میں بھی ایک متاثرہ شخص کی موت ہوگئی۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 2997 ایکٹیو کیسز ہیں۔مرکزی حکومت نے لوگوں کو پر ہجوم مقامات پر ماسک پہننے کا مشورہ دیا ہے۔ اسپتالوں یا پر ہجوم مقامات سے واپسی کے بعد سینیٹائزر استعمال کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔ کیرالاسے ملحقہ کرناٹک میں دو دن پہلے ایک شخص کی موت کے بعد انفیکشن کو لے کر تشویش بڑھنے لگی ہے۔ کیرالامیں کیسوں میں اضافے کی وجہ سے پڑوسی ریاستوں تمل ناڈو، کرناٹک اور گوا میں خصوصی چوکسی برتی جا رہی ہے۔کیرالا میں کورونا، انفیکشن کے سب سے زیادہ کیس درج ہیں : وزارت ِ صحت کورونا انفیکشن کو لے کر کیرالا میں سب سے زیادہ تشویش ہے۔ ریاست میں دو دنوں میں چار اموات کے کیرالا میں ساتھ، کورونا سے اموات کی کل تعداد 72,600 تک پہنچ گئی ہے۔حال ہی میں، کیرالا میں کورونا وائرس کی ایک نئی ذیلی قسم، JN.1 کا پتہ چلا ہے۔ اس کی وجہ سے پڑوسی ریاستوں کرناٹک، تلنگانہ ،تمل ناڈو اور گوا میں بھی چوکسی برتی جا رہی ہے۔ مرکزی حکومت نے ریاستوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ دریں اثنا، ایک دن پہلے، مغربی بنگال میں تین لوگوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4.4 کروڑ (4,44,70,887) ہو گئی ہے۔ کوویڈ سے صحت یاب ہونے کی قومی شرح 98.81 فیصد ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس وقت اموات کی شرح صرف 1.18 فیصد ہے۔