یو این آئی
نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی اور ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی کو 22 جنوری 2024کو اجودھیا کے شری رام جنم بھومی مندر میں رام للا کی نئی مورتی کے پروگرام میں مدعو کیا گیا ہے ۔وشو ہندو پریشد کے بین الاقوامی ورکنگ صدر آلوک کمار نے دونوں سینئر لیڈروں سے ملاقات کی اور انہیں اجودھیا آنے کی دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ پروگرام میں شرکت کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ مسٹر آلوک کمار نے آج یہاں کہا، ‘‘رام مندر تحریک کے روح رواں محترم لال کرشن اڈوانی جی اور محترم ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی جی کو 22 جنوری 2024 کو اجودھیا میں رام مندر کے پران پرتیشتھا پروگرام میں شرکت کے لیے مدعو کیا۔ رام جی تحریک کے بارے میں بات ہوئی۔ دونوں سینئرز نے کہا کہ وہ آنے کی پوری کوشش کریں گے ۔