لکھنؤ/یواین آئی/سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایس جی پی جی آئی) کے سرجیکل کمپلیکس(او ٹی کمپلیکس) میں پیر کی صبح مبینہ طور سے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ سے جھلس کر دومریضوں ایک خاتون اور ایک بچے کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ دوپہر تقریبا 12:40بجے آپریشن تھیئٹر میں لگے میڈیکل مانیٹر میں چنگاری کے ساتھ آگ لگ گئی جس نے آس پاس کو اپنی زد میں لے لیا۔ اس حادثے میں ایک خاتون مریض جسے انڈوسرجری کے لئے اوٹی تھیئٹر میں لایا گیا تھا، نے دم توڑد یا۔