عظمیٰ نیوز سروس
جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کو ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا جو 2001میں آج کے دن پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے تھے۔22 سال قبل آج کے دن پانچ بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے پارلیمنٹ کمپلیکس پر دھاوا بولا تھا جس میں نو افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دہشت گردوں کو مرکزی عمارت میں داخل ہونے سے پہلے ہی گولی مار دی گئی۔اس حملے میں دہلی پولیس کے پانچ اہلکار، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار، دو پارلیمنٹ واچ اور وارڈ کا عملہ اور ایک باغبان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔سنہا نے ‘X’ پر کہا، “شہیدوں کو خراج عقیدت جنہوں نے 2001 کے پارلیمنٹ حملے کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔”انہوں نے کہا کہ قوم ان کی مثالی جرات، بہادری اور عظیم قربانی کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔