عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی// مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں جاری اسمبلی انتخابات کی ووٹ گنتی کے ابتدائی رجحان میں بھاررتیہ جنتا پارٹی آگے ہے جبکہ تلنگانہ میں کانگریس آگے ہے۔
چار ریاستوں میں انتخابات بڑے پیمانے پر ایک دو طرفی مقابلہ ہے – چھتیس گڑھ، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے ہیں جبکہ جنوبی تلنگانہ میں بی آر ایس اور کانگریس کے درمیان مقابلہ ہے۔
بی جے پی مدھیہ پردیش میں 143 سیٹوں پر برتری کے ساتھ مسلسل پانچویں بار اقتدار میں ہے اور کانگریس 230 رکنی اسمبلی میں 59 سیٹوں پر سبقت کے ساتھ بہت پیچھے ہے۔
بی جے پی راجستھان میں حکمراں کانگریس سے بہت آگے ہے، زعفرانی پارٹی 101 سیٹوں پر آگے ہے، کانگریس کو 72 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔ راجستھان میں کل 199 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی کیونکہ ایک امیدوار کی موت کی وجہ سے پولنگ روک دی گئی تھی۔
ادھر چھتیس گڑھ میں زیر اقتدار کانگریس28 اور بی جے پی کو 34 سیٹوں پر برتری کے ساتھ قریبی مقابلہ ہے۔
کانگریس،کے چندر شیکھر راو¿ کی قیادت والی بھارت راشٹرا سمیتی (BRS) سے اقتدار چھین سکتی ہے جو تلنگانہ میں ہیٹ ٹرک کی امید کر رہی تھی۔ کانگریس 51 سیٹوں پر آگے ہے، جس نے 90 رکنی ایوان میں 29 سیٹوں پر برتری کے ساتھ بی آر ایس کو پیچھے چھوڑ دیا۔
چاروں ریاستوں میں سخت سیکورٹی اور بڑی توقعات کے درمیان صبح آٹھ بجے گنتی شروع ہوئی۔ پانچویں ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی پیر کو ہوگی۔
انتخابی عہدیداروں نے بتایا کہ تین درجاتی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور صرف درست پاس رکھنے والے افراد کو ہی گنتی مراکز میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔