راجستھان
جے پور// راجستھان اسمبلی انتخابات کی گنتی کے پہلے مرحلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار 100 سے زیادہ سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں اور کانگریس کے امیدوار تقریباً 80 سیٹوں پر آگے ہیں۔
ووٹوں کی گنتی کے پہلے مرحلے میں وزیر اعلی اشوک گہلوت جودھ پور کی سردار پورہ سیٹ پر پانچ ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے ہیں، سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے تقریباً پانچ ہزار ووٹوں سے آگے ہیں، وزیر پرتاپ سنگھ کھچاریاواس اور راجندر سنگھ یادو قریب ترین حریف بی جے پی امیدوار سے آگے چل رہے ہیں جبکہ سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ بتدائی رجحان میں آگے نہیں بڑھ سکے۔
اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی چھ سے زیادہ ووٹوں سے پیچھے ہیں جبکہ کانگریس کے ریاستی صدر گووند دوتاسرا آگے ہیں۔ اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈر راجندر سنگھ راٹھور اور ڈپٹی لیڈر آف اپوزیشن ڈاکٹر ستیش پونیا اپنے قریبی حریف امیدواروں سے نو ووٹوں سے پیچھے ہیں۔
جھتیس گڑھ
چھتیس گڑھ میں ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں کئی وزراء پیچھے چل رہے ہیں۔ اب تک بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔
ابھی تک، رجحانات میں، بھوپیش حکومت کے وزیر تمرادھواج ساہو، وزیر کاواسی لکھما، وزیر رویندر چوبے، وزیر محمد اکبر، وزیر جے سنگھ اگروال، وزیر رودر گرو پیچھے ہیں۔
90 رکنی اسمبلی میں کانگریس 48 سیٹوں پر اور اہم اپوزیشن پارٹی بی جے پی 41 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ ایک سیٹ پردیگرکو برتری حاصل ہے۔
بی جے پی رائے پور میں چار میں سے تین سیٹوں پر آگے ہے جبکہ بی جے پی بستر ڈویژن کی 12 میں سے آٹھ سیٹوں پر آگے ہے۔
مدھیہ پردیش
مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات 2023 کے تحت آج ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کانٹے کی ٹکر کے درمیان آگے ہے۔
تاہم، یہ صبح تقریباً 9.30 بجے تک موصول ہونے والے ابتدائی رجحانات ہیں، جن میں اہم کردار پوسٹل ووٹ کے ہیں۔ ان رجحانات کے مطابق بی جے پی 130 سے زیادہ سیٹوں پر آگے ہے اور کانگریس تقریباً 90 سیٹوں پر آگے ہے۔
اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بدھنی سے، پارٹی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ اندور سے، وزیر راجندر شکلا ریوا سے اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ چھندواڑہ سے آگے چل رہے ہیں۔
تلنگانہ
تلنگانہ میں 119 اسمبلی حلقوں کے لئے 30 نومبر کو ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کا بے صبری سے انتظار ختم ہوگیاکیونکہ اتوار کی صبح 8 بجے سے سخت حفاظتی اقدامات میں گنتی شروع ہوئی۔گنتی کے جملہ49 مراکز بنائے گئے ہیں، جن میں سے 14 حیدرآباد ضلع میں، 4 رنگا ریڈی ضلع میں، اور دیگر 31 اضلاع میں سے ہر ایک کے ہیڈ کوارٹر میں ہیں۔تمام گنتی مراکز میں ایک مضبوط تین درجہ کے حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں جس میں مرکزی مسلح پولیس کی تقریباً 40 کمپنیوں کی تعیناتی شامل ہے۔گنتی کے ابتدائی 30 منٹ پوسٹل بیلٹ پر توجہ مرکوز کی گئی، اس کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں ووٹوں کی شروع ہوئی۔ تمام نتائج کا اعلان دوپہر تک متوقع ہے۔3 کروڑ 26 لاکھ ووٹروں میں سے 71.34 فیصد نے 119 ارکان کو منتخب کرنے کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔