یواین آئی
لکھنؤ// اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کسی خاص سیاسی پارٹی کا نام لئے بغیر کہا کہ کچھ لوگ پریوار واد، ذات واد اور مذہب کی بنیاد پر سماج کو تقسیم کی کوشش کرترقی کے ایجنڈے کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں۔یوگی نے بھارت سنکلپ یاترا سے خطاب کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ کچھ لوگ ملک کی ترقی نہیں چاہتے ہیں۔ وہ پریوار واد، ذات واد، مذہب کی بنیاد پر سماج کو تقسیم کرنے کی کوشش کر ترقی کے ایجنڈے کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں۔ اس سے ہم سبھی کو باہر آنا ہوگا تبھی غریب کے چہرے پر اس کے سپنوں کی خوشحالی لائی جاسکے گی۔انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر بھارت کے عزم کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ساڑھے نو سالوں میں اپنے اہم فیصلوں، دوراندیش سوچ اور اسکیمات سے پورے ملک میں جو ماحول بنایا ہے وہ کسی ہندوستانی سے چھپا نہیں ہے۔
اس عزم میں مرکزی و ریاستی حکومت کی اسکیمات کافی معاون بنی ہیں۔ جس کی شاندار شکل آج ہم سبھی کو دیکھنے کو مل رہی ہے۔ترقی یافتہ ہندوستان سنکلپ یاترا وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آنے والے کچھ سالوں میں ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا کرے گا۔ اس میں ہم سب کا بھی کردار ضرور ہے۔ اسی مقصد سے 15نومبر کو جن جاتی گورو دیوس پر ترقی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کا آغاز کیا گیا۔وزیر اعلی نے کہا کہ ملک 1947 میں آزاد ہوا تھا۔ اس کے بعد کئی سرکاریں بنیں۔ انہوں نے و کاس بھی کیا ہوگا اور ملک کا پیسہ بھی خرچ کیا ہوگا لیکن دنیا میں سال 2014 سے پہلے بھارت کی شبیہ اور یہاں کے لوگوں کے بارے میں کیا تاثر تھا لیکن دنیا میں آج کیا شبیہ ہے یہ ہم سب دیکھ رہے ہیں۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ویڑن کو ظاہر کرتا ہے۔سال 2014 سے پہلے ملک میں چہروں کی بنیاد پر منصوبے بنائے جاتے تھے۔ اس میں بھی بندر بانٹ کا کھیل بہت ہوا کرتا تھا۔ غریب، عام شہری، خواتین اور نوجوان ان کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھے۔آج ملک میں غریبوں اور ضرورت مندوں کو کئی عوامی فلاحی اسکیموں کا فائدہ دیا جا رہا ہے جیسے پردھان منتری آواس یوجنا، سوچھ بھارت مشن، غریبوں کے گھروں میں مفت بیت الخلاء، جن دھن اکاؤنٹ اسکیم، آیوشمان بھارت یوجنا، پی ایم سمان ندھی۔ اور پی ایم سواندھی قابل ذکر ہیں۔