عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// دبئی میں 19 دسمبر کو ہونے والی آئی پی ایل نیلامی کیلئے جموں و کشمیر کے کل 10 کرکٹروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔اہم فرنچائزز نے ان 10 کھلاڑیوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جن کے پاس اگلے سال کے آئی پی ایل میں کھیلنے کا مناسب موقع ہے۔اس بار آئی پی ایل کی نیلامی کیلئے کل 590 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والوں میں مجتبیٰ یوسف، راسخ سلام، پرویز رسول، کامران اقبال، فضل رشید، حنان ملک، عابد مشتاق، ناصر لون، عاقب نبی اور ویرانت شرما شامل ہیں۔مجتبیٰ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلور وکے ساتھ نیٹ باؤلر رہے تھے اور اس بات کا کافی امکان ہے کہ وہ اس بار کسی ایک ٹیم میں مستقل جگہ حاصل کر سکتے ہیں۔راسخ سلام عمر میں کمی کی وجہ سے پابندی لگنے سے پہلے، ممبئی انڈینز اکیڈمی میں باقاعدگی سے تربیت حاصل کرتے تھے۔پرویز رسول نے پچھلی تین نیلامیوں میں فروخت نہ ہونے کے بعد ایک بار پھر اپنا نام 50 لاکھ روپے کی بنیادی قیمت پر نیلامی کیلئے پیش کیا ہے۔عابد مشتاق، عاقب نبی اور ناصر لون کو مختلف فرنچائزز نے ٹرائل کیلئے بلایا ہے۔جموں و کشمیر کے دو کرکٹر عبدالصلاد اور عمران ملک کو سن رائزرز حیدرآباد نے 4 کروڑ روپئے میں ٹیم میں برقرار رکھا ہے۔