عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں میں 19 سے 24 نومبر 2023 تک منائے جانے والے ’آڈٹ دیوس ‘کی تقریب کا آغاز پرنسپل اکائونٹنٹ جنرل، جموں و کشمیر، جموں نے آڈٹ رن میراتھن اور ایک صفائی مہم چلائی۔آڈٹ،اکاؤنٹس اورریجنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر عہدیداروں، ان کے بچوں اور خاندان کے اراکین کے علاوہ ایتھلیٹس اور سول سوسائٹی کے اراکین سمیت 300سے زائد لوگوں کی پرجوش شرکت کے درمیان آڈٹ میراتھن صبح 8 بجکر 15 منٹ پر مٹھی سائیڈ فلائی اوور سے شروع ہوا اور صبح 9 بجے کینال ہیڈ پر اختتام پذیر ہوا۔مہمان خصوصی سوریہ بھانو پرتاپ سنگھ، بین الاقوامی ووشو چیمپئن نے رویندر سنگھ کی موجودگی میں 4.5 کلومیٹر اور 2 کلومیٹر کی آڈٹ میراتھن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔