یو این آئی
ٹورین // اٹلی کے جینیک سنر نے اے ٹی پی فائنلز میں 24 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن اور دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کو شکست دے دی۔منگل کو یہاں کھیلے گئے میچ میں سنر نے جوکووچ کی 19 میچوں کی جیت کا سلسلہ توڑا اور انہیں تین سیٹوں میں 7-5، 6-7 (5)، 7-6 (2) سے شکست دی۔سنر 121 دنوں میں جوکووچ کو شکست دینے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔