عظمیٰ مانٹرنگ ڈیسک
ریاض// اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں فلسطین میں جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔سعودی عرب میں عرب لیگ اور اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم او آئی سی کا اجلاس ہوا، جس میں فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ کی محصور پٹی پر جاری اسرائیلی بم باری کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔غزہ کی صورت حال پر ہونے والے ہنگامی اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے مسلسل حملوں اور فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں اور تباہی کے تناظڑ یں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔اہم اجلاس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، فلسطینی صدر محمود عباس، قطر کے امیر اور دیگر ممالک کے سربراہ بھی شریک ہیں۔ نگراں وزیراعظم پاکستان انورا الحق کاکڑ بھی ہنگامی اجلاس میں شریک ہیں۔عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب اسرائیل کی فضائی اور زمینی کارروائیوں میں غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 11ہزار سے زائد افراد جان سے جا چکے ہیں۔امدادی تنظیموں نے غزہ میں سیز فائر کی عالمی درخواستوں میں شامل ہو کر انسانی بنیادوں پر ‘تباہی’ کا انتباہ دیا ہے ، جہاں خوراک، پانی اور ادویہ کی قلت ہے ۔