یو این آئی
میکسیکو سٹی//میکسیکو کی جنوبی ریاست گوریرو کے ساحل پر بدھ کے روز آئے سمندری طوفان اوٹس میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور چار لاپتہ ہو گئے ۔میکسیکو کی سکیورٹی اور شہری تحفظ کی سیکرٹری روزا اسیلا روڈریگ نے کہا کہ طوفان اب کمزور ہو گیا ہے ۔ طوفان نے ملک کے بڑے سیاحتی مقامات میں سے ایک، اکاپلکو ریزورٹ کے علاقے میں کافی نقصان پہنچایا۔ صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے پریس کانفرنس کے دوران طوفان سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔دریں اثنا، فیڈرل الیکٹرسٹی کمیشن کے اہلکار علاقے میں بجلی کی فراہمی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے نظام کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔