عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے ڈیڈھ پیٹھ لونپورہ میں جمعرات کی دیر شام رونما ہوئے سڑک حادثے میں ایک شخص جان بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ دیرشام لون پورہ کے مقام پر پیش آیا جبکہ ماررتی کار زیر نمبر
728 جو لونپورہ سے ڈیڈھ پیٹھ کی طرف جارہی تھی جس دوران اسے حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں و پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے ایک شخص کو مردہ قرار دیا جسکی شناخت طاہر حسین ولد راج حسین ساکنہ کیشوان کے طور ہوئی جبکہ زخمی افراد کی شناخت اصغر حسین ولد غلام حسین ساکنہ ڈیڈھ پیٹھ لونپورہ اور صیف اللہ ولد غلام حسین ساکنہ بونجواہ کے طور ہوئی جنکا علاج ضلع ہسپتال میں چل رہاہے۔