عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
واشنگٹن// امریکا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈالرز کی مالیت کے اسٹیلتھ جنگی طیارے کی تلاش میں مدد کرے جسے غائب ہوئے ایک دن سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا۔ امریکی فوج کا اسٹیلتھ جنگی طیارہ ایف-35 جنوبی کیرولینا میں اس وقت لاپتا ہوگیا تھا جب پائلٹ نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی تھی اور طیارے کافی دور تک پرواز کرتے رہنے کے بعد گر گیا تھا۔طیارے کے غائب ہونے کے بعد اس کی تلاش کا کام شروع کیا گیا لیکن تاحال اس کا سراغ نہیں مل سکا۔ اسٹیلتھ طیارے میں ریڈار کو دھوکا دینے کی صلاحیت ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ تاحال طیارے کا کچھ نہیں پتا چلا سکا اور نہ ہی کہیں سے ملبہ ملا ہے ۔
فضائی ریس کے دوران حادثہ | امریکہ میں2 پائلٹوں کی موت
عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
واشنگٹن// امریکی ریاست نیواڈا میں رینو ایئر شو میں فضائی ریس کے دوران دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس سے دونوں پائلٹوں کی موت ہوگئی۔رینو ایئر ریسنگ ایسوسی ایشن (آر اے آر اے ) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔تنظیم نے سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ایکس پر کہا ‘‘یہ انتہائی افسوس کے ساتھ بتایاجاتا کہ رینو ایئر ریسنگ ایسوسی ایشن (آر اے آر اے ) نے اعلان کیا ہے کہ آج تقریباً 2:15 بجے ، ٹی- 6 گولڈ ریس کے اختتام پر، لینڈنگ کے دوران‘‘ دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے اور اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ دونوں پائلٹ زخمی ہوئے اور دم توڑ گئے ’’۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ، مقامی حکام اور امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے ۔تنظیم نے کہا کہ حادثے کی وجہ سے کوئی عام شہری زخمی نہیں ہوا۔