Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

شہر کی سڑکیں کھنڈرات کی شکل اختیار کر گئیں گزشتہ برس41کلو میٹرسڑکوں پر میگڈم بچھایاگیا،امسال کھاتہ بھی نہ کھولاگیا

Mir Ajaz
Last updated: September 12, 2023 5:29 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

 بلال فرقانی

سرینگر// محکمہ تعمیرات عامہ نے گزشتہ برس سرینگرمیں صرف41کلو میٹر ہمہ موسمی سڑکوں پر کام مکمل کرکے اسمارٹ سٹی مشن کے قیام پر سوالیہ نشان لگایا ہے ۔ وادی میں سڑکوں کی ابتر صورتحال نے جہاں عام انسان کو پریشان کردیا ہے ،وہی سمارٹ سٹی کے نام پر سرینگر میں بیشتر سڑکوں کی کھدائی گزشتہ2برسوں سے جاری ہے۔ سرینگر نے سڑکوں پر کام مکمل کرنے کی فہرست کے آخر میں جگہ بنائی ہے تاہم سمارٹ سٹی جموں نے پہلے پائیدان پر اپنا نام درج کیا ہے۔امسال جاری ہوئی ضلعی بہتر حکمرانی فہرست(ڈسڑک گڈ گورننس انڈیکس) رپورٹ3 میں کہا گیا ہے کہ سرینگر میں گزشتہ مالی سال کے اختتام تک56.29کلو میٹر منظورہ شدہ ہمہ موسمی سڑکوں کے کام میں سے صرف40.90کلو میٹر کو72.66فیصد شرح کے ساتھ مکمل کیا گیا تاہم سرمائی دارالحکومت میں صد فیصد ہدف کو پورا کرتے ہوئے منظور شدہ528.14کلو میٹر کو مکمل طور پر پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔محکمہ تعمیرات عامہ کے لیفٹ ریور کے ایگزیکٹو انجینئر کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس میگڈم ئزیشن کیلئے سٹی اینڈ ٹائونز کے مدمیں3کروڑ44لاکھ 66ہزار روپے،مرمت و دیکھ بال کے مد میں36لاکھ71ہزار،مین ہولوں کی مرمت کے مد میں20لاکھ31ہزار اور سٹیٹ سیکٹر میں74لاکھ63ہزار روپے کی رقم خرچ کی گئی۔تاجروں سے لیکر ٹرانسپوٹروں کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر ٹریفک کی رفتار سست ہونے سے ان کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

دکانداروں کے مشترکہ پلیٹ فارم کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر اعجاز شہدار نے کہا’’ بیشتر سڑکوں کو منہدم کیا گیا ہے ،جس کے نتیجے میں خریداروں کا آنا بھی بند ہوگیا ہے اور وہ شہر میںبڑے بازاروں کا رخ کرنے کے بجائے مقامی طور پر ہی خریداری کرتے ہیں‘‘۔کشمیر ٹرانسپورٹرس ویلفیئر ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری شیخ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی ابتر صورتحال کے نتیجے میں ان کی گاڑیوں کے کل پرزے جہاں آئے دن خراب ہوتے ہیں اور انہیں کافی نقصانات برداشت کرنے پڑتے ہیں ،وہیں مسافروں کو بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ہمہ موسمی سڑکوں کے کام کے زمرے میں ضلع گاندربل میں72.21فیصد شرح کے ساتھ منظور شدہ297.23کلو میٹروں میں214.64کلو میٹروں اور سب سے کم ضلع ریاسی میں منظور شدہ860.19کلو میٹروں کو66.12فیصد شرح کے ساتھ556.74کلو میٹروں کو مکمل کیا گیا۔شوپیاں میں منظور شدہ239.23کلو میٹر وں میں184.50جبکہ پلوامہ میں339.13کلو میٹروں میں261.17کلو میٹر اور کشتواڈ میں728.39کلو میٹروں کے سڑکوں کے کام میں سے541.10کلو میٹروں کو پائے انجام تک پہنچایا گیا۔ رپورٹ میں وزیر اعظم دیہی سڑک یوجنا کے سپر انٹنڈنٹ انجینئر کی طرف سے موصول اعداد شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ راجوری میں سے سب زیادہ منظورہ شدہ1991.27کلو میٹروں میں سے1905.07کلو میٹر اور ضلع اننت ناگ میں 888.79کلو میٹروں میں سے839.70کلو میٹر کے علاوہ ضلع بارہمولہ میں910.87کلو میٹروں میں857.02کلو میٹر ہمہ موسمی رابطہ سڑکوں پر کام مکمل کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرحدی ضلع کپوارہ میں716.58کلو میٹروں پر مشتمل سڑکوں کے کام کو منظوری ملی تھی اور ضلع میں93.64فیصد شرح کے حساب سے670.98کلو میٹروں جبکہ کھٹوعہ میں1529.62کلو میٹروں میں1430.84اور پونچھ مین552.29کلو میٹروں میں472.10کے علاوہ رام بن میں552.29میں سے487.53اور ضلع ادھمپور میں1856.61کلو میٹروں میں سے1592.37کلو میٹروں کی سڑکوں کے کام کو مکمل کیا گیا۔ ڈی جی جی آئی رپورٹ کے مطابق بانڈی پورہ میں229.10کلو میٹروں کو منطوری ملی تھی جس میں سے فروری2023تک192.50جبکہ ڈوڈہ میں895.21کلو میٹروں میں741.94کلو میٹروں اور بڈگام میں549.57کلو میٹروں میں441.59کلو میٹروں کو پائے تکمیل تک پہنچایا گیا۔ان تینوں اضلاع میں کام کو مکمل کرنے کی شرح80سے85فیصد کے درمیان رہی۔ رپورٹ کے مطابق سامبا ضلع میں98.65فیصد شرح کے ساتھ152.86کلو میٹروں میں سے150.80جبکہ ضلع کولگام میں 472.6کلو میٹروں میں سے97.75فیصد کی شرح سے461.42کلو میٹروں کو مکمل کیا گیا۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ضلع میں ورثے کے تمام مقامات کی تاریخی شان کو بحال کیا جائے گا: ضلع مجسٹریٹ سری نگر
تازہ ترین
کرائم برانچ کشمیر کی جانب سے سرینگر اور بڈگام کے مختلف مقامات پر چھاپے
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ کے ساتھ تعلقات خوشگوار، کاموں کی تقسیم واضح، رابطے جاری ہیں:ایل جی منوج سنہا
تازہ ترین
پونچھ :گزشتہ 15روز کے دوران 260گاڑیوں کے چالان 43گاڑیاں ضبط ،7لاکھ جرمانہ وصول :ناصرخان
تازہ ترین

Related

شہر نامہ

۔13جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت | مختلف سیاسی جماعتوں کا بندشوں اورقائدین و کارکنان کی نظربندی پر سخت ردعمل

July 13, 2025
شہر نامہ

عاقب سلام کوصدمہ | داداجان فوت

July 13, 2025
شہر نامہ

کشمیر یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

July 11, 2025
تازہ ترینشہر نامہکشمیر

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام

July 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?