Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

بجلی فیلڈ عملہ …بے بسی کب ختم ہوگی؟

Mir Ajaz
Last updated: August 24, 2023 7:46 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

گزشتہ کئی برسوں سے یہ اخبارمسلسل محکمہ بجلی میں فیلڈ سٹاف کی حالت زار کو اجاگر کر رہا ہے اور ارباب بست و کشاد کی توجہ محکمہ سے منسلک فیلڈ عملہ کے مشکلات کی جانب مبذول کرانے کی کوشش کی گئی لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ محکمہ کے اعلیٰ حکام کچھ سننے کو تیار نہیں ہیں کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو زمینی سطح پر محکمہ کی حالت بدل چکی ہوتی اور فیلڈ عملہ کی بے سرو سامانی کا عالم ختم ہوچکا ہوتا تاہم آج بھی یہ حالت ہے کہ محکمہ سے منسلک کیجول و ڈیلی ویجر مسلسل ترسیلی لائنوں کی مرمت کے دوران بے سرو سامانی کی حالت میں بجلی لائنوں اور ترسیلی کھمبوں پر ہی بجلی کرنٹ لگنے سے لٹک کر لقمہ اجل بن رہے ہیں۔گزشتہ دنوں کشمیر صوبہ کے سرینگر اور بڈگام اضلاع اورصوبہ جموں کے راجوری اور کٹھوعہ اضلاع میں ترسیلی لائنوں کی مرمت کے دوران محکمہ بجلی کے کم ازکم5ملازمین جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔اس سانحات کی جو تصویریں سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل ہوئیں ،وہ رونگٹے کھڑاکردینے والی تھیں اور اُن سے بخوبی اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ ترسیلی لائنوں کی مرمت کیلئے بجلی کے کھمبوں پر چڑھنے والا محکمہ بجلی کا عملہ کس حد تک بے سرو سامانی کی حالت میں ہوتا ہے۔ان واقعات سے پہلے ہمارے پاس ایسے واقعات کی بہت ساری مثالیں ہیں جہاںفیلڈ سٹاف بری طرح متاثر ہوا۔ ہمارے پاس اموات اور جسمانی اعضاء کاٹنے کے بہت سے معاملات ہیں۔ اگرچہ حادثات زندگی کا حصہ ہیں، اور کوئی بھی حادثات کے امکان کو مکمل طور پر ختم کرنے کی توقع نہیں کر سکتالیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہم ان اندوہناک واقعات سے سیکھتے ہیں؟ ان معاملات میں جہاں محکمہ بجلی کے فیلڈ عملے نے اعضاء کھوئے ، یہاں تک کہ جانیں بھی ضائع ہوئیں،کیا محکمہ نے حادثات کی وجہ جاننے کے بارے میں کوئی معقول انکوائری شروع کی؟۔ اور پھر اس طرح کے حادثات کے امکان کو کم سے کم کرنے کے لئے کیا اقدامات کئے گئے؟۔جس طرح گھریلو کنکشن لائنیں بجلی کے کھمبوں سے جڑی ہوتی ہیں ، زمین سے اسے دیکھتے ہی خوف طاری ہوتا ہے کیونکہ یہ ترسیلی لائنیں خوفناک حد تک بے ترتیب ہوتی ہیں۔جب فیلڈ سٹاف سے کہا جاتا ہے کہ وہ ان برقی کھمبوں پر کچھ کنکشن ٹھیک کریں تو یہ انہیں براہ راست موت کے منہ میں ڈالنے کے مترادف ہوتاہے۔صرف اس وجہ سے کہ ہم اس مشق کے عادی ہو چکے ہیں اس کا ہرگزیہ مطلب نہیں ہے کہ سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے۔ در حقیقت ان لائن مینوں کے لیے بجلی کے کھمبوں پر چڑھنا اور کنکشن ٹھیک کرنا بہت خطرناک ہے۔ اکثر اوقات یہ لوگ موت کے بہت قریب ہوکر ایسی ترسیلی لائنوں کی مرمت کرتے ہیں جن میں بجلی کرنٹ کی روانی ہوتی ہے اور اگر کبھی کبھار بجلی کاٹ بھی دی جاتی ہے تو زمینی سطح پر متعلقہ لائن مین سے تصدیق کئے بغیر ہی رسیونگ سٹیشن سے بجلی چھوڑ دی جاتی ہے اور بیچارا لائن مین ترسیلی لائنوں پر ہی لٹک جاتا ہے اور نتیجہ کے طور پر اس کی موت واقع ہوجاتی ہے۔جو سوال سامنے آتا ہے وہ بہت سیدھا ہوتا ہے۔ کیا محکمہ ترسیلی لائنوں کی مرمت کے دوران ضروری ایس او پیز پر عمل کرتا ہے؟ کیاہمارے لائن مین ایسا کام کرنے کیلئے مناسب ساز وسامان سے لیس ہیں؟ کیا ہمارے پاس ان لائن مینوں کے لیے حفاظتی پوشاک ہے؟ جیسا کہ ہم سڑکوں اور گلی کوچوںمیں دیکھتے ہیں ، ان غریب لائن مینوں کے لئے کوئی حفاظتی اقدامات یقینی نہیں بنائے جاتے ہیں۔ دنیا کے کسی بھی مہذب حصے میں یہ قتل کے مترادف ہوگا۔لیکن یہاں ہم نے یہ احساس مکمل طور پر کھو دیا ہے اور ہم اس کو سرسری لے رہے ہیں اور ہمارے لئے اس طرح کے واقعات میں انسانی جانوںکا زیاں شاید کوئی معنی نہیں رکھتا ہے۔ اب اگلا سوال۔ جو لوگ ان حادثات میں لقمہ اجل بن جاتے ہیں ، ان کے خاندانوں کی دیکھ بھال کون کرتا ہے؟ ان میں سے بہت سے معاملات میں ہمارے پاس کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین ، یا سادہ یومیہ اجرت والے مزدور ہوتے ہیں جو ایسے حادثات میں اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں۔ اگر وہ شدید زخمی ہو جائیں تو آخر کار ان سب کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اور اگر وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں تو ان کے اہل خانہ کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اس سے بڑا جر م ہو ہی نہیں سکتا ہے اور مہذب سماج میں اس کی قطعی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
صحت سہولیات کی جانچ کیلئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کاپونچھ دورہ تعمیراتی منصوبوں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
پیر پنچال
پولیس نے لاپتہ شخص کو بازیاب کر کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال
آرمی کمانڈر کا پیر پنجال رینج کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا آپریشنل برتری کیلئے جارحانہ حکمت عملی وہمہ وقت تیاری کو ضروری قرار دیا
پیر پنچال
سندر بنی میں سڑک حادثہ، دکاندار جاں بحق،تحقیقات شروع
پیر پنچال

Related

اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025
اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?