نیامی/یواین آئی/نائجر میں مسلح افواج کے حالیہ حملوں میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہو گئے۔ ایکٹونیگر نیوز پورٹل نے ذرائع کے حوالے سے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نائجیریا کے گائوں پر مسلح دستوں نے 15 اگست کو حملہ کیا تھا جس میں تقریبا 31 افراد مارے گئے تھے۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد شمال مغربی علاقے ٹلابیری کے شہری تھے۔ 26 جولائی کو نائجر میں بغاوت ہوئی۔ صدر محمد بازوم کو جنرل عبدالرحمن تچیانی کی قیادت میں ان کے ہی محافظ نے معزول کر دیا اور حراست میں لے لیا بغاوت کے بعد پندرہ ممالک کی ایک علاقائی سیاسی اور اقتصادی یونین (ایکوواس) نے نائجر کو دی جانے والی تمام مالی امداد معطل کر دی اور باغیوں کے اثاثے ضبط کر لیے۔ اس کے علاوہ ملک سے آنے اور جانے والی کمرشل پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ اگست کے اوائل میں ایکوواس کے لیڈروں نے نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ایک سربراہی اجلاس کے دوران بازوم کو بحال کرنے کے لیے ایک اضافی فورس کو فعال کرنے پر اتفاق کیا۔