عظمیٰ ویب ڈیسک
اودھم پور// یوم آزادی کی تقریبات کے پیش نظر ضلع اودھم پور اور جموں ضلع میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے، جموں سری نگر قومی شاہراہ پر سیکورٹی فورسز کی گشت اور سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ چوبیس گھنٹے سیکورٹی چیکنگ کے ساتھ سیکورٹی فورسز پورے علاقے میں گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی ہیں۔
اُنہوں نے بتایا،”جیسا کہ بھارت یوم آزادی کا جشن منانے کی تیاری کر رہا ہے، جموں صوبے اور خاص کر اودھم پور ضلع میں سیکورٹی کے اقدامات کو نمایاں طور پر بڑھا دیا گیا ہے، جس میں جموں سری نگر قومی شاہراہ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ ایک فعال اقدام میں، پورے خطے میں چوبیس گھنٹے سیکیورٹی چیکنگ اور گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے“۔
ڈوڈہ-کشتواڑ-رام بن (ڈی کے آر) رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سنیل گپتا نے جمعرات کو کشتواڑ ضلع کے اپنے دورے کے دوران سیکورٹی کے جامع جائزہ لیا۔
اس دورے کا بنیادی مقصد آنے والے یوم آزادی کی تقریبات اور “میری مٹی میرا دیش” مہم کے سلسلے میں سخت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانا تھا۔