عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی//چار سابق اراکین ارکان قانون سازیہ اور تین ضلع ترقیاتی کونسل کے اراکین نے پیر کو نئی دہلی میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور دیگر سرکردہ رہنماوں کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔
پارٹی نے کہا کہ 21 لیڈران، جن میں زیادہ تر ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی اور عام آدمی پارٹی سے تھے، آج کھڑگے، جنرل سکریٹری (آر جی) اے آئی سی سی کے سی وینوگوپال، اور انچارج جموں و کشمیررجنی پاٹل کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوئے۔
کانگریس میں شامل ہونے والے لیڈران میں یشپال کنڈل (سابق وزیر اور دو بار ایم ایل اے)، حاجی عبدالرشید ڈار (سابق ایم ایل اے) نریش کے گپتا (سابق ایم ایل سی)، شام لال بھگت (سابق ایم ایل سی)، نمرتا شرما (سابق صوبائی صدر اپنی پارٹی) ، صائمہ جان، (ڈی ڈی سی ممبر)، شاہجہان ڈار (ڈی ڈی سی ممبر)، پروفیسر (ڈاکٹر) فاروق احمد (آغا) (سابق ڈائریکٹر، سکاسٹ)، ترنجیت سنگھ ٹونی (سچیت گڑھ سے ڈی ڈی سی ممبر)، غضنفر علی (ریٹائرڈ کے اے ایس افسر)، سنتوش مجوترہ (ریاستی سکریٹری، ڈی پی اے پی)، رجنی شرما (صوبائی سکریٹری، ڈی پی اے پی)، نرمل سنگھ مہتا ( زونل سکریٹری، ڈی پی اے پی)، مدن لال چلوترہ، ( سٹیٹ کارڈی نیٹر، اپنی پارٹی) ہمیت سنگھ بٹی ( اے اے پی لیڈر)، رمیش پنڈوترہ (ایس سی لیڈر اے اے پی)، وید راج شرما، (آپ لیڈر)، مندیپ چودھری (یوتھ نائب صدر، اے اے پی)، نذیر احمد عقاب، مہیشور وشوکرما اور جنگ بہادر شرما (جوائنٹ سکریٹری ڈی پی اے پی)شامل ہیں۔
لیڈروں کی کانگریس میں شمولیت غلام نبی آزاد کی زیرقیادت ڈی پی اے پی کے لیے ایک بڑے دھچکے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اسی دوران AAP کو بھی شدید دھچکا پہنچاہے جو جموں میں قدم جمانے کی کوشش کر رہی تھی۔