یو این آئی
نیویارک// امریکہ کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر نیویارک میں ٹیک آؤٹ آرڈرز میں ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک کے کچرے کو کم کرنے کے لیے پابندی لگا دی ہے ۔نئے ضابطوں کے تحت شہر میں ریستوراں اور ڈیلیوری سروسز کو ٹیک آؤٹ اور ڈیلیوری آرڈرز میں پلاسٹک کے برتن، مصالحہ کے پیکٹ، نیپکن یا اضافی کنٹینرز فراہم کرنے کی اجازت نہیں ہے جب تک کہ گاہک ان کا مطالبہ نہ کریں۔اس کا مطلب ہے کہ ریستوراں اب گاہک کی درخواست کے بغیر خود بخود پلاسٹک کنٹینرز، چاقو اور کانٹے ، میو پیکٹ، ڈریسنگ کے ساتھ ساتھ کیچپ کو شامل نہیں کریں گے ۔ ایک مرتبہ استعمال میں آنے والے پلاسٹک کے کچرے کو کم کرنے کے مقصد سے نئے اقدامات اس سال کی شروعات میں نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز کے دستخط کردہ ‘اسکیپ دی اسٹف’ قانون کے تحت نافذ ہوئے ہیں ۔مذکورہ ضابطوں کی وارننگ کی مدت 30 جون 2024 کو ختم ہو رہی ہے ، پھر خلاف ورزی پر جرمانے جاری کیے جائیں گے ۔