عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں//جموں ضلع کے ڈگیانہ علاقے میں جمعرات کی دیر شام دو بہنیں ایک نہر میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گئیں ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دو بہنیں، جن کی عمریں 3 اور 5 سال ہیں، گزشتہ شام ڈگیانہ علاقے سے لاپتہ ہوگئیں، جس کے بعد تلاشی مہم شروع کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں اطلاع ملی کی دونوں ایک نہر میں ڈوب میں گئی ہیں، جس کے بعد اُن کی لاشوں کو نکالنے کے لیے این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور جموں پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کیا ۔
انہوں نے کہا،”مسلسل کوششوں کے بعد ان کی لاشیں نکالی گئی ہیں اور انہیں طبی قانونی کارروائیوں کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے”۔