عظمیٰ ویب ڈیسک
اودھم پور// ضلع اودھم پور میں جمعہ صبح ایک رہائشی مکان پسی کی زد میں آنے سے خاتون لقمہ اجل بن گئی جبکہ مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور کی تحصیل رامنگر کے کٹوالٹ علاقے ایک مکان مٹی کے تودوں کی زد میں آگیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ اس واقع میں مکان مکمل طور پر زمین بوس ہو گیا جبکہ اس میں موجود خاتون کی موت واقع ہوگئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اس حادثے میں 65 سالہ کیشو دیوی زوجہ کپورہ ساکنہ باری حال کٹوالٹ ، رامنگر نامی خاتون کی موت واقع ہوگئی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔