واشنگٹن// امریکی صدر جوبائیڈن نے پہلی بار کسی خاتون کو بحریہ کی کمان سونپنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایڈمرل لیزا فرنچیٹی کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا ہے ۔بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ایڈمرل لیزا فرنچیٹی کو بحریہ کا اعلیٰ افسر منتخب کیا ہے ۔ یہ ایک تاریخی تقرری ہے جو امریکی بحریہ کی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔”محترمہ لیزا فرنچیٹی جنوبی کوریا میں امریکی چھٹے بحری بیڑے اور امریکی بحری افواج کی سابق چیف آف اسٹاف ہیں۔
وہ ایئر کرافٹ کیریئر اسٹرائیک کمانڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ بائیڈن کی جانب سے امریکی سینیٹ سے ان کی نامزدگی کی تصدیق ابھی باقی ہے ۔دریں اثناء ایک قانون ساز اس وقت سینیٹ کو فوجی اسقاط حمل کی پالیسی کی مخالفت کرنے پر فوجی رہنماؤں کی تصدیق کرنے سے روک رہا ہے ۔ اگر چیف آف نیول آپریشنز کی حیثیت سے تصدیق ہو جاتی ہے تو وہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف بننے والی اعلیٰ فوجی افسران کے ایلیٹ گروپ کی رکن بننے والی پہلی خاتون ہوں گی۔محترمہ فرنچیٹی (38) نہ صرف تجربہ کار ہیں بلکہ فور اسٹار ایڈمرل کے عہدے پر فائز ہونے والی دوسری خاتون بھی ہیں۔ایک بیان میں بائیڈن نے ان کی (محترمہ فرنچیٹی) کی “آپریشنل اور پالیسی دونوں شعبوں میں وسیع مہارت” کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار جب وہ اس کردار کے لیے کنفرم ہو جائیں گی تو وہ “پھر سے تاریخ رقم کریں گی۔”امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈمرل فرنچیٹی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی پہلی پسند نہیں تھیں، جنہوں نے ٹاپگن سے فارغ التحصیل سیموئیل پاپاروا کو بحریہ کا اگلا سربراہ بنانے کی سفارش کی تھی۔ بائیڈن نے ایڈمرل پاپارو کو بھی ترقی دی اور انہیں بحرالکاہل میں امریکی ملٹری فورسز کا کمانڈر نامزد کیا۔