عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی اہلکار کی بدھ کو اوڈیشہ میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈیفنس سیکورٹی کور (ڈی ایس سی) کا ایک اہلکار سنجیو کمار (36) ولد گھارو رام ساکن سوئی (کنا چک) اوڈیشہ میں اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اہلکار کی آخری رسومات کے لیے لاش کو آبائی گاوں سوئی میں لے جایا گیا اور بدھ کو تقریباً ساڑھے بجے مقامی شمشان گھاٹ میں اس کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔