یو این آئی
جموں// جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے گوجر نگر ہوٹل میں درمیانی شب سری نگر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب جموں کے گوجر نگر ہوٹل میں ایک نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا چنانچہ اسے فوری طورپر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے نوجوان مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت شاکر معراج ولد معراج الدین ساکن مہجور نگر سری نگر کے بطور ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ لاش پر اسرار حالت میں برآمد کی گئی اور جموں پولیس نے متوفی کے ساتھی کو حراست میں لے کر بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی ہے۔