عظمیٰ نیوزسروس
استنبول//ترک صدر رجب طیب اردگان نے استنبول میں اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ یوکرین نیٹو میں شمولیت کا حق دار ہے۔کیف بحر اوقیانوس میں شامل ہونے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ریاستہائے متحدہ امریکہ نے جمعہ کو خبردار کیا کہ یوکرین ویلنیئس میں منگل اور بدھ کو ہونے والے اتحاد کے سربراہی اجلاس کے بعد “نیٹو میں شامل نہیں ہو گا۔ایردوان نے اعلان کیا کہ ان کے روسی ہم منصب پوتین اگلے ماہ ترکی کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے روس اور یوکرین کے امن مذاکرات میں واپس آنے کی ضرورت پر زور دیا۔ایردوان نے یوکرین کے صدر زیلنسکی سے بات چیت کی اور اس موقع پر کہا کہ ہمیں امید ہے اقوام متحدہ اور ترکی کی سرپرستی میں جولائی 2022 میں طے پانے والے یوکرینی غلہ کی برآمد کے معاہدے میں توسیع ہو جائے گی۔ترک صدر نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ معاہدے میں توسیع کی جائے گی۔ یاد رہے روس نے اعلان کیا تھا کہ 17 جولائی کو اس کی میعاد ختم ہونے پر اسے توسیع دینے کی کوئی وجہ نظر نہیں آئی۔