یو این آئی
غزہ// فلسطینی مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی رات بھر کی کارروائی کے دوران مرنے والوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔
یہ اطلاع فلسطینی وزارت صحت نے دی۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے اتوار سے پیر کی درمیانی شب کہا کہ وہ ’’جنین کے علاقے میں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کر رہے تھے۔‘‘
فلسطینی وزارت صحت نے بعد میں رات کو بتایا کہ اسرائیلی کارروائی کے دوران دو افراد ہلاک اور دیگر 10 زخمی ہوئے۔
وزارت نے پیر کی صبح کہا ’’تین فلسطینی جنین شہر میں، ایک رملا شہر میں ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔‘‘ اس کے خلاف رملا میں رات بھر مظاہرے کیے گئے۔
آئی ڈی ایف نے کہا کہ اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے جنین میں مقامی عسکریت پسند اسرائیل کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کئے گئے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا۔ ہیڈ کوارٹر میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد ذخیرہ کرنے کا ایک گودام بھی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی آپریشن کے آغاز سے قبل جنین پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک شخص ہلاک اور ایک مقامی باشندہ زخمی ہوگیا۔