عظمیٰ نیوزسروس
ریاض//خانہ کعبہ کے طواف کے لیے صحن مطاف کو توسیع دے کر اسے مزید وسعت دی گئی ہے۔ سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے مطاف میں ’سعودی ہال ویز‘ کا اضافہ کیا ہے۔ اس سال پہلی بار حجاج کرام سعودی ہال ویز سے خانہ کعبہ کا طواف کر رہے ہیں۔ان ہال ویز کا رقبہ 210 ہزار مربع میٹر ہے۔ اس میں 287 ہزار نمازی اور 107 ہزار حاجی فی گھنٹہ طواف کر سکتے ہیں۔ سعودی دالان 4 منزلوں پر مشتمل ہے۔ پہلی منزل مطاف کے فرش کی سطح کے برابر ہے۔ زیریں منزل، پہلی منزل اور “میز نائن” منزل ہال ویز کا حصہ ہیں۔سعودی ہال ویز مسجد حرام کی مغربی جانب سے پھیلا ہوا ہے۔ اسی مقام پر شاہ فہد بن عبدالعزیز مرحوم کی منظوری سے تیار ہونے والا سعودی پورٹیکو بھی موجود ہے۔ اس توسیع میں 1500 ستون تیار کیے گئے ہیں اور ہال ویز کی چھت پر متعدد گنبد بھی تیار کیے گئے ہیں۔شاہ فہد بن عبدالعزیز مرحوم کے دور میں مسجد حرام کے اس حصے کا رقبہ تقریباً تین لاکھ 65 ہزار مربع میٹر ہو گیا تھا جس میں اور تقریباً 10 لاکھ نمازیوں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔ شاہ فہد کیدور میں کی گئی توسیع میں ایک نیا دروازہ شامل کیا گیا جسے’شاہ فہد باب‘ کا نام دیا گیا تھا۔سعودی کوریڈور کا رقبہ شمالی جانب سے ایک نئے اضافے کے ساتھ پھیلا ہوا ہے جو کہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے دور میں شروع ہوا تھا اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دور میں مکمل ہوا۔