ڈوڈہ// ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ پٹھان کوٹ روڈ پر منگل کی دوپہر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ٹریکس گاڑی (JK06-5071) گلڈانڈہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو مقامی رضاکاروں اور پولیس اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیا۔
ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم نے بتایا کہ پانچ افراد کو مردہ قرار دیا گیا ہے جبکہ سات زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حادثہ کے حوالے سے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں
ڈوڈہ میں گاڑی کھائی میں گر ی، 5 افراد لقمہ اجل، متعدد زخمی