Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ | ٹریفک جا م سے کب نجات ملے گی؟

Towseef
Last updated: June 5, 2023 6:32 am
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

کشمیرکی شہ رگ کہلائی جانے والی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر جس طرح ٹریفک جام معمول بن گیا ہے ،وہ مستقبل قریب میں پیش آنے والی نئی ہولناکیوں کی واضح نشاندہی کرتا ہے۔قومی شاہراہ پر ٹریفک جام کا یہ عالم ہے کہ سرینگر سے جموں تک محض10گھنٹوں کا سفر اب20کیا ،30گھنٹوں میں بھی طے نہیں ہو پاتا ہے۔ گزشتہ دو ایک ہفتوںکے دوران شاہراہ پر ٹریفک جام کی جو صورتحال بنی رہی ،وہ حکام کیلئے لمحہ فکریہ ہونی ہی چاہئے تاہم یہ صورتحال اس شاہراہ پر سفر کرنے والوں کیلئے مصائب و الم کی ایک طویل داستان لیکر آتی ہے۔ٹریفک نظام کی اس بدنظمی کی وجہ سے شاہراہ پراب جان گنوانے اور زخمی ہو نے والوں کی تعداد سے متعلق اعداد و شمار بھی اب زیادہ موجب ِ استعجاب و دلچسپی نہیں رہ گئے ہیں اور اسی وجہ سے اسے غیر سرکاری طور پر خونی شاہراہ کا نام بھی دیا گیا ہے لیکن تقریباً پورا سال ہی تواتر سے لگنے والے ٹریفک جاموں کے باعث جو نئے خطرات منڈلا نے لگے ہیں ، اس پہلو پر شاید ابھی تک زیادہ توجہ نہیں دی گئی ہے۔خصوصی طور پر گزشتہ دو سال کے دوران صورتحال بد سے بد ترہوتی جارہی ہے اور ہر نیا دن شاہراہ پر سفر کر نے والوں کے لئے قیا مت خیز جسمانی و ذہنی تکالیف و الم کے تجربات سے دو چار کر نے والا ثابت ہو رہا ہے۔ پہلے جہاں موسم سرما میں برفباری یا برسات کے دوران بارشوں کی وجہ سے ہی شاہراہ بند ہوا کرتی تھی یا کبھی کبھار جام لگ جاتے تھے وہاں اب کسی بھی موسم میں اور کسی بھی وقت طویل ٹریفک جام لگنا اب معمول بن چکا ہے جس کے دوران روزانہ ہزاروں مسافروں کو لا متناہی اور جان لیوا مصائب سے گزرنا پڑتا ہے۔ بے آ ب و گیاہ مقامات پر بزرگوں ، خواتین اور بچوں کو جب پورا پورا دن اور رات گاڑیوں میں گذارنی پڑتی ہے تو ان کی تکلیف کا احساس حکومتی وزراء اور حاکمان ِ اعلیٰ نہیں کر سکتے جنہیں اول تو شاہراہ پر سفر کر نے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی اور کبھی محض تفنن طبع کے طور پر انہوں نے اس کا فیصلہ کر بھی لیا تو اس بات کا خصوصی اہتمام کیا جا تا ہے کہ ’’ صاحب ‘‘ کا سفر بہر صورت بلا رکاوٹ گزر جائے۔مسلسل ٹریفک جام لگنے سے پورے ضلع رام بن کی آبادی بھی ایک طرح سے یرغمال بن چکی ہے اوربین تحصیل و بین قصباتی نقل و حمل بھی مکمل طور پر درہم برہم ہے جس کی وجہ سے نہ صرف سرکاری ملازمین ، طلبا اور عام لوگ متاثر ہو رہے ہیں بلکہ شدید قسم کے مریضوں کو ہسپتالوںتک پہنچانا محال ہو رہا ہے اور اگر خدا نخواستہ شاہراہ پر یا آس پاس کی رابطہ سڑکوں پر کوئی حادثہ پیش آجائے ، جس کا ان علاقوں میں ہمیشہ احتمال رہتا ہے ، تو صورتحال کیا ہو گی ، اس کا تصور ہی رونگٹے کھڑے کر دیتا ہے۔اب یہ عام فہم بات ہے کہ رام بن اور بانہال کے درمیانی سیکٹر میں شا ہراہ کا فی تنگ اور خستہ حال ہے اور معمولی سی رکاوٹ بھی ٹریفک جام لگانے کے لئے کافی ہوتی ہے۔ اس پر طرہ یہ کہ بے لگام ٹاٹا سومو اور دیگر چھوٹی گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات مزاجاً کافی عجلت پسند ہیں اور ٹریفک کی اخلاقیات سے انہیں خدا واسطے کا بیر رہتا ہے۔ لہٰذا اگر ان کے آگے چلنے والی گاڑی اگر محض رفتار بھی سست کر دے تو وہ اس سے آگے نکلنے کی تگ و دو شروع کر دیتے ہیں جو بیشتر اوقات طویل ٹریفک جام کا پیش خیمہ ثابت ہو جاتی ہے۔ اب ڈھلواس کی پسی بھی مسلسل باعث عذاب بن چکی ہے جہاں گھنٹوں جام لگنا معمول بن چکا ہے۔گر چہ متعلقہ محکموں کے حکام ہر بار اس سنگین مسئلہ سے نمٹنے کے لئے تیر بہدف نسخے ایجاد کر نے کا عزم دہراتے ہیں لیکن ابھی تک کے تجربات یہ ثابت کرنے کے لئے کافی ہیں کہ یہ کاغذی اعلانات اور اقدامات بھی محض زیبائشی قسم کے ہو تے ہیں جن کا حقیقی مرض سے دور دور تک کاواسطہ نہیں ہو تا ہے۔فی الوقت سرینگر جموںشاہراہ پر جو صورتحال پنپ رہی ہے، اس کی طرف اگر فوری طور توجہ نہ دی گئی تو اس میں مستقبل قریب میں کسی بڑے انسانی المیے کے تمام تر جزو بدرجہ اتم موجود ہیں، تاہم صرف زبانی اعلانات اور نیم دلی سے کئے گئے اقدامات اس سنگین مسئلہ کا حل ڈھونڈنے کے لئے ناکافی ہیں بلکہ کوئی مستقل اور مستحکم پالیسی بنانے کے لئے بنیادی وجوہات کی تلاش کر نا اور ان کا سدِ باب کرنا انتہائی لازمی بن چکا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری قصبے کی گلیاں اور نالیاں بدحالی کا شکار مقامی عوام سراپا احتجاج، انتظامیہ کی بے حسی پر سوالیہ نشان
پیر پنچال
تھنہ منڈی کے اسلام پور وارڈ نمبر 8 میں پانی کا قہر | بی آر ائو اور ٹی بی اے کمپنی کے خلاف عوام سراپا احتجاج
پیر پنچال
پٹھانہ تیر گائوں میں بنیادی سہولیات کی شدید قلت عام لوگوں کو پانی ،بجلی کے علاوہ فلاحی سکیموں کا فائدہ پہنچانے کی اپیل
پیر پنچال
شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کا راجوری ایل او سی کے بی جی بریگیڈ کا دورہ افواج کی تیاریوں اور خطرے کے ردعمل کے نظام کا جائزہ، جوانوں کا حوصلہ بڑھایا
پیر پنچال

Related

اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025
اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025
اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?