Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
اداریہ

ژالہ باری کی تباہ کاریاں میوہ صنعت کو ہوئے نقصان کی بھرپائی کو ن کریگا؟

Mir Ajaz
Last updated: May 26, 2023 1:07 am
Mir Ajaz
Share
8 Min Read
SHARE

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ،کولگام اور اننت ناگ اضلاع میںحالیہ ژالہ باری کے نتیجہ میں میوہ باغات میں مچی تباہی کے بعد کل سہ پہر کو شمالی کشمیر کے کپوارہ اور بارہمولہ اضلاع میں شدید نوعیت کی ژالہ باری ہوئی جس نے ان دونوں اضلاع کے میوہ باغات اور کھڑی فصلوں و سبزیوں کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کردیا ہے۔گوکہ محکمہ باغبانی نے ابتدائی تخمینوں کے مطابق جنوبی کشمیر کے تینوں اضلاع میں میوہ کو اوسطاً20سے25فیصدی نقصان پہنچنے کا دعویٰ کیاتھا تاہم اگر عوام کی مانیں تو نقصان اس سے کہیں زیادہ تھا اور نقصانات کا جو سروے کیا گیا تھا،وہ زمینی صورتحال سے بالکل ہی میل نہیں کھاتا ہے ۔گوکہ محکمہ باغبانی نے بھی نقصانات کے تخمینہ کو عبور ی قرار دیا تھا اور کہاتھا کہ حتمی تخمینہ لگانا ابھی باقی ہے تاہم آج تک اس ژالہ باری کے نتیجہ میں ہونے والی تباہی کے حتمی تخمینہ سے متعلق اعدادوشمار سانجھا نہیں کئے گئے ہیں اور جب کوئی حتمی اور ٹھوس اعدادوشمار ہی نہ ہوں تو متاثرہ کسانوںکا کچھ بھلا نہیں ہونے والا ہے ۔

 

 

 

ابھی ہم اُسی ژالہ باری سے متاثرہ کسانوں کی بے بسی کا رونا رورہے تھے کہ کل یعنی جمعرات کی سہ پہر کو انتہائی شدید نوعیت کی ژالہ باری نے شمالی کشمیر میںمیوہ باغات کو تاراج کرکے رکھ دیا۔ژالہ باری اس قدر شدید تھی کہ کم و بیش سارہ میوہ درختوں سے گر گیا اور جو میوہ درختوںپر بچا ،وہ کسی لائق نہیں رہا ہے۔ یہ کوئی پہلی دفعہ نہیں ہے جب کسان نقصانات سے دوچار ہوئے ہوں بلکہ اب تقریباً ہر سال کسان ایسی آفات سے متاثر ہوتے ہیںاورہر انہیں خون کے آنسو رونے کیلئے چھوڑ دیاجاتا ہے ۔ ایک طرف جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت زراعت وباغبانی کے سبھی شعبوں کو فروغ دینے کی باتیں کی جارہی ہیں اور اس پروگرام کے تحت زر کثیر خرچ کیاجارہا ہے تو دوسری جانب کسان مسلسل پریشان ہے ۔محکمہ زرعی پیداوار جن چیزوںکا کریڈٹ لے رہا ہے ،وہ دراصل اس کے بس کی بات ہی نہیں ہے ۔اگر کشمیر میں زرعی پیداوار یا باغبانی پیداوارمیں اضافہ ہوا ہے تو وہ متعلقہ محکموںکا مرہون منت نہیں ہے بلکہ اس کیلئے خو د کسانوںنے دن رات محنت کی ہے۔اگر متعلقہ محکمہ کو کسانوں کی اتنی ہی فکر ہے تو کیوں ترجیحی بنیادوںپر کسانوںکو انشورنس کے زمرے میں نہیں لایا جارہا ہے حالانکہ اس کیلئے باضابطہ سکیم موجود ہے اور اس سکیم کی عمل آوری کیلئے گاہے بگاہے میٹنگیں بھی ہوتی رہتی ہیں تاہم عملی صورتحال یہ ہے کہ یہ سکیم بیشتر معاملا ت میں کاغذات تک ہی محدود ہے اور عام کسانوںکو اس کا کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے ۔

 

 

 

محکمہ باغبانی کو بالعموم اور یوٹی حکومت کو بالخصوص اس حقیقت کا ادراک کرنا چاہئے کہ باغبانی شعبہ سے جڑے کسان دیوالیہ ہونے کے قریب ہیں کیونکہ بمپر پیداوار ہونے کے باوجود وہ ہاتھ ملتے رہ جاتے ہیں جس کی وجہ سے منڈیوں میں میوہ کے مسلسل گرتے دام ہیں۔جب ایک باغ مالک کو میوہ فصل پر لگی لاگت کے پیسے بھی نہ ملیں تو وہ اپنے باغ کو فروغ دینے کے جتن کیوں کرے؟۔مشاہدے میں آیا ہے کہ اب کئی سال سے باہر سے میوہ خاص کر سیب یہاں لایاجاتا ہے جو بازار میں کشمیری سیب سے کم قیمت میں دستیاب ہے اور نتیجہ کے طور پر کشمیری سیب منڈیوں میں سڑنے کیلئے رہ جاتا ہے اور کوئی خریدار نہیں ملتا ہے ۔تاہم اب یہ امر اطمینان بخش ہے کہ اس سال مرکزی حکومت نے کشمیری میو ہ صنعت کو تباہی سے بچانے کیلئے بیرونی ممالک سے ایسے سیب امپورٹ کرنے پر پابندی عائد کی ہے جس کی قیمت ،انشورنس اور فریٹ قیمت فی کلو گرام پچاس روپے سے کم ہو۔اس فیصلہ کا باغ مالکان نے خیر مقدم کیا ہے کیونکہ باہر سے لائے جارہے میوہ نے کشمیری میوہ صنعت کی کمر توڑ کررکھ دی تھی ۔ہمیں یاد ہوگاکہ گزشتہ چند ایک برسوں سے ایرانی سیب بھارتی منڈیوں تک افغانستان کے راستے پہنچتا تھا اور وہ ڈیوٹی فری یعنی ٹیکس سے مستثنیٰ ہوتا تھا جس کے نتیجہ میںوہ سیب انتہائی کم لاگت پر یہاں پہنچتا تھا اور پھر انتہائی کم قیمت پر بازار میں دستیاب بھی ہوتا تھا جس کی وجہ سے کشمیری سیب کی پھر مانگ نہیں رہتی تھی اور کشمیری میوہ سڑتا رہتا تھا تاہم اب شاید ایسا نہیں ہوگا اور کشمیری سیب اچھے داموں منڈیوں اور مارکیٹ میں فروخت ہوگا۔اس کے علاوہ ٹرانسپورٹیشن کا مسئلہ جوں کا توںہے ۔

 

 

 

ہمیں یہ مان لینا چاہئے کہ قدرتی آفات کی مار سے دوچار میوہ کسانوںکو دوسری مار سرینگر قومی شاہراہ پر میوہ سیزن کے دوران غیر ضروری طور پر میوہ سے لدھی مال بردار گاڑیوںکو روکنے کی ہوتی ہے جس کے نتیجہ میں میوہ گاڑیوں میں ہی سڑجاتا ہے اور جب یہ میوہ منڈیوں میں پہنچتا تو اس کی حالت غیر ہوچکی ہوتی ہے ۔تاہم اس بار امید ہے کہ ایسا نہیں ہوگا اور میوہ کو بروقت ملکی منڈیوں تک رسائی دینے کیلئے قومی شاہراہ پر ایک گرین کاریڈور بنایا جائے گا تاکہ میوہ ترجیحی بنیادوںپر شاہراہ کے بانہال سے لیکر ادھم پور تک کے سٹریچ کو بنا کسی رکاوٹ کے عبور کرسکے جس کے نتیجہ میں میوہ خراب ہوئے بغیر منڈیوں تک یقینی طور پہنچ جائے گا اور جب میوہ تازہ دم ہوگا تو دام اچھے ملنا طے ہے ۔سرکار کو چاہئے کہ اگر وہ قدرتی آفات سے متاثرہ میوہ باغ مالکان کے نقصانات کی بھرپائی نہیں کرسکتی ہے تو کم از کم اس بات کو یقینی بنائے کہ بچا کھچا میوہ سیزن میں بروقت مارکیٹ تک پہنچ جائے اور اس کو اچھے دام بھی ملیں۔اس سمت میں کوششیں ہورہی ہیں۔ کم قیمتوں والے سیب کے امپورٹ پر پابندی اور چیف سیکریٹری کی جانب سے حالیہ دنوں قومی شاہراہ پر ٹرکوں کو قاضی گنڈ اور ادھم پور کے دوران قطعی طور نہ روکنے کی ہدایات صحیح سمت میں اٹھائے جانے والے صحیح اقدامات ہیں تاہم ان پر مسلسل عمل ناگزیر ہے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ہندوستان نے امن کی بحالی کے لئے بڑے بھائی کا رول نبھایا: الطاف کالو
تازہ ترین
جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد جموں وکشمیر کے سرحد خاموش، بازاروں میں گہماگہمی
تازہ ترین
ہندوستان جنگ نہیں چاہتا لیکن ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے پر کارروائی ضروری تھی: ڈوبھال
برصغیر
اب کشمیر معاملے کوحل کے لیے کام کروں گا: ٹرمپ
برصغیر

Related

اداریہ

مضر صحت خوراک کی جانچ کون کرے؟

May 10, 2025
اداریہ

ہمہ موسمی شاہرا ئوں کا خواب کب شرمندہ تعبیر ہوگا؟

May 8, 2025
اداریہ

معذورین اور ہماری ذمہ داریاں

May 7, 2025
اداریہ

مینڈھرالمناک سڑک حادثہ | انسانی المیہ پر یہ مصنوعی اشک شوئی کب تک ؟

May 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?