جی کے نیوز نیٹ ورک
جموں//نروال علاقے میں ایک پٹرول پمپ پر ایک پراسرار دھماکہ ہوا جس سے لوگوں اور آس پاس کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیاتاہم جانی نقصان ہوا۔ پٹرول پمپ میں دھماکے کے فوری بعد دکانداروں کے ساتھ ساتھ نجی بینک کے ملازمین بھی خوف و ہراس کے عالم میں باہر نکل آئے۔نروال میں پیٹرول پمپ کے ایک ملازم نے بتایا کہ مین ہول میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دھماکا ہوا، جب کہ ان کے احاطے میں دو گاڑیاں بھی کھڑی تھیں اور سب کچھ محفوظ رہا۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے آئل کمپنی کے ماہرین کو بلایا ہے اور معاملات کو درست کرنے کے بعد عوام کے لیے پیٹرول پمپ دوبارہ کھول دیا جائے گا۔تاہم دھماکے کی شدت یہ تھی کہ پٹرول پمپ میں ٹائل کا کام اکھڑ گیا۔دریں اثنا ایس ایس پی جموں چندن کوہلی نے بتایا کہ ’’آج صبح جموں کے نروال علاقے میں ایک پٹرول پمپ پر دھماکہ ہوا جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم اور متعلقہ آئل کمپنی کے ماہرین جائے وقوعہ کا جائزہ لے رہے ہیں‘‘۔انکاکہناتھا”ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ مین ہول کے نیچے تیل پمپ کرنے کے عمل کے دوران تیل کے بخارات کا دباؤ رہاجو دھماکے کی وجہ بن گیا”۔
نروال پیٹرول پمپ میں پراسرار دھماکے سے خوف وہراس