نئی دہلی//بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے رجحان کے درمیان پیر کو تجارتی ایل پی جی سلینڈرکی قیمتوں میں 171.5 روپے فی یونٹ کمی کی گئی۔
سرکاری تیل کمپنیوں کے مطابق، 19 کلو کے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب دہلی میں 1,856.5 روپے ہے۔ یہ شرحوں میں مسلسل دوسری کمی ہے۔
اس سے قبل یکم اپریل کو 19 کلو سلنڈر کی قیمتوں میں 91.5 روپے کی کمی کی گئی۔
کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 171.5 روپے کی کمی